Connect with us

پاکستان

فیلڈ مارشل کی ملٹری ڈپلومیسی اور قیادت کا عالمی سطح پر اعتراف

field-marshal-asim-munir

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور ملٹری ڈپلومیسی کا عالمی سطح پر اعتراف کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی جریدے نے ایران امریکہ مذاکرات میں کردار کو اہم قرار دے دیا۔ علاقائی امن کیلئے کاوشوں کو عالمی پذیرائی حاصل ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی اور عالمی امن کیلئے کاوشوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی مؤثر شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث عالمی عسکری قیادت میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے ایل پائس نے امریکہ ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق مئی دوہزارپچیس کی پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح اور بہادر فوجی راہنما کے طور پر ابھرے۔

ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااثر شخصیت ہیں اور امریکہ ایران سیز فائر میں ان کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ جریدے نے لکھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے کسی ایسے پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہِ مملکت نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری معاملے پر کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو غیر معمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا جبکہ ایران امریکہ مذاکرات میں بھی وہی بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اُن چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو...

Attack Attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے...

Aircraft Crashes in Congo Aircraft Crashes in Congo
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا (صداۓ سچ نیوز) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ...

Saudi Yemen Saudi Yemen
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا...

jinnah-hospital jinnah-hospital
پاکستان2 گھنٹے ago

جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکاکو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کی7...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان15 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Trending