Connect with us

پاکستان

واشنگٹن میں یومِ معرکۂ حق کی تقریب، پاکستان کے دفاعی عزم اور قومی مؤقف کا اعادہ

yome-marka-e-haq-event-in-washington

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں معرکۂ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر عرفان علی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام شرکاء تک پہنچایا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے دنیا کے اہم ترین اور حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں پاکستانی قوم نے اپنی بقا کی جنگ انتہائی استقامت اور بہادری سے لڑی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی سے دنیا کی سلامتی وابستہ ہے اور پاکستان گزشتہ 8 دہائیوں سے سیاسی، سفارتی اور عالمی محاذ پر مؤثر کردار ادا کرتا آ رہا ہے، عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

سفیرِ پاکستان کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑی۔

انہوں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ’بنیان مرصوص‘ کے فلسفے کی تکمیل معاشی ترقی سے وابستہ ہے جبکہ وطنِ عزیز کی سالمیت، تعمیر و ترقی کے لیے قومی اتحاد کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اپنی عزت اور وقار پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان28 منٹس ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں معولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت...

Talal Chaudhry Talal Chaudhry
پاکستان44 منٹس ago

حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48...

rlng rlng
پاکستان49 منٹس ago

اوگرا نے ستمبر 2026ء کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اوگرا نے ستمبر 2026ء  کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، سوئی نادرن کیلئے...

un-secretary-general-election un-secretary-general-election
تازہ ترین56 منٹس ago

اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثی حملوں کی شدید مذمت

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ میں تقریباً 80 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری...

PM Meets Iranian President PM Meets Iranian President
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک ایران...

weather weather
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا...

Mahmoud Abbas Mahmoud Abbas
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، تباہی اور نسل کشی کی جا رہی ہے، محمود عباس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ...

Amnesty International Amnesty International
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سےگزرنےکی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیارکا الزام لگا دیا

پیرس (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ  ایک جانب تو فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اقوام...

gold-rate gold-rate
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ...

Trending