پاکستان
آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں، مشن کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتمام آپریشنز پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
مذاکرات میں بی آئی ایس پی کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام نے مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا پر بریفنگ دی ہے۔
اس کے علاوہ خاندانوں کی رجسٹریشن، سہہ ماہی رقم، آئندہ مالی سال کی ضروریات پر بھی بریف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر صرف سڑکیں نہیں،انسانوں کی ترقی سے منسلک ہوتے ہیں، مریم نواز
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کفالت پروگرام کی سہہ ماہی رقم میں اضافہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج مجموعی طور پر 4 ملاقاتیں شیڈول ہیں، مشن کی ایک ملاقات بی آئی ایس پی اور تین ایف بی آر حکام کے ساتھ ہوں گی۔
یار رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

