پاکستان
بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی سولر انڈسٹری میں قیمتوں کا نیا رجحان سامنے آگیا اور مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کی آمد سے قبل ہی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے صارفین اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی تشویش بڑھا دی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139ارب 16کروڑ روپے خرچ کیے
اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک جاپہنچی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

