Connect with us

تازہ ترین

امام حسینؑ، انسانیت کی ابدی روشنی

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

دے کے سر شبیرؑ نے اسلام زندہ کر دیا
کربلا کو جس کے سجدے نے معلیٰ کر دیا

تاریخِ انسانیت میں امام حسین علیہ السلام کی شخصیت زمان و مکان کی حدود سے بلند حق، عدل اور حریت کی دائمی علامت بن چکی ہے۔انہوں نے دنیا میں ظلم کے خلاف مزاحمت کی لازوال تاریخ رقم کر دی حضرت امام حسینؑ کی حیاتِ مبارکہ اور قربانی ہر دور کے مظلوم، حق پسند اور باوقار انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کربلا صرف تاریخی واقعہ نہیں ظلم و جبر کے مقابلے میں انسانی ضمیر کی فتح کا وہ استعارہ ہے جو قیامت تک زندہ رہے گا۔

امام حسینؑ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار فضائل و مناقب سے نوازا۔ آپؑ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے، حضرت علی المرتضیٰؑ اور حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے فرزند اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کے درخشاں ستارے ہیں۔ واقعۂ مباہلہ میں آپؑ کی شمولیت نے قرآنِ کریم کی رو سے آپؑ کو "فرزندِ رسول” کے مقام پر فائز کیا۔ آپؑ اصحابِ کسا میں شامل ہیں اور آیتِ تطہیر کی عظیم بشارت بھی اہلِ بیتؑ ہی کے لیے نازل ہوئی۔

رسولِ اکرم ﷺ نے امام حسنؑ اور امام حسینؑ سے اپنی بے مثال محبت کا اظہار کرتے ہوئے امت کو بھی ان سے محبت کی تلقین فرمائی۔ متعدد احادیثِ مبارکہ میں آپؑ کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
"حسن علیہ السلام اور حسین علیہ السلام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔”

ایک اور مشہور ارشاد میں آپؐ نے فرمایا:
"حسینؑ چراغِ ہدایت اور کشتیِ نجات ہیں۔”

یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ کا نام صرف مذہبی شخصیت کے طور پر نہیں حق و باطل کے درمیان ابدی معیار کے طور پر لیا جاتا ہے۔ آپؑ نے اپنے کردار، صبر، استقامت اور قربانی کے ذریعے انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ اصولوں پر سمجھوتہ کر لینا آسان ضرور ہے، مگر حق کی سربلندی کے لیے ہر قربانی دینا ہی حقیقی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میلبورن میں علم، خدمت اور قومی وقار کی روشن شام

اموی حکمران معاویہ نے اپنی وفات سے قبل امام حسنؑ علیہ السلام کے ساتھ ہونے والے معاہدۂ صلح کی روح کے برعکس اپنے بیٹے یزید کو جانشین نامزد کیا۔ 60 ہجری میں معاویہ کی وفات کے بعد یزید نے امام حسینؑ سے بیعت کا مطالبہ کیا، مگر آپؑ نے ظلم، جبر اور نااہلی کی علامت بن جانے والی حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔

مدینہ سے مکہ اور پھر مکہ سے کوفہ کی جانب سفر دراصل سیاسی یا عسکری مہم نہیں، حق و صداقت کی بقا کے لیے عظیم اخلاقی جدوجہد تھی۔ اہلِ کوفہ کی دعوت پر روانہ ہونے والے امام حسینؑ کو کربلا کے میدان میں روک لیا گیا۔ بالآخر 10 محرم الحرام 61 ہجری، مطابق 10 اکتوبر 680ء کو وہ معرکہ برپا ہوا جس نے تاریخ کا رخ ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیتؑ، عزیزوں اور وفادار ساتھیوں سمیت جامِ شہادت نوش کیا، مگر باطل کے سامنے سرِ تسلیم خم نہ کیا۔

شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ
دین است حسینؑ، دین پناہ است حسینؑ
سر داد، نداد دست درِ دستِ یزید
حقا کہ بنائے لا الٰہ است حسینؑ

کربلا کا سب سے بڑا درس یہ ہے کہ حق کی راہ میں تعداد، وسائل اور ظاہری قوت فیصلہ کن نہیں ہوتے صداقت، استقامت اور ایمان اصل قوت ہوتے ہیں۔ امام حسینؑ نے ظلم و جبر کے ایوانوں کو للکار کر ثابت کر دیا کہ باطل وقتی طور پر غالب نظر آ سکتا ہے، مگر اس کا انجام شکست اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

امام حسینؑ کی شخصیت کا ایک درخشاں پہلو صبر و استقامت ہے۔ بچپن میں اپنے نانا رسولِ اکرم ﷺ اور والدہ حضرت فاطمۃ الزہراؑ کی جدائی، جوانی میں حضرت امام حسنؑ کی مظلومانہ شہادت، اور پھر کربلا کے بے مثال مصائب ہر مرحلے پر آپؑ صبر و رضا کا پیکر بنے رہے۔ آج دنیا کا ہر صاحبِ شعور انسان، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب، قوم یا خطے سے ہو، امام حسینؑ کی عظمت کے سامنے سرِ عقیدت جھکاتا ہے۔

شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

عظیم مفکرین اور دانشوروں نے بھی امام حسینؑ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے کربلا کو اسلام کی حیاتِ نو کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے فرمایا:

زندہ حق از قوتِ شبیری است
باطل آخر داغِ حسرت میری است

یہ بھی پڑھیں: میلبورن میں محبت کا ذائقہ، چنیوٹی کنہ

علامہ اقبالؒ کے نزدیک امام حسینؑ "امامِ عشق” ہیں، کیونکہ عشق ہی وہ قوت ہے جو انسان کو حق کے لیے ہر قربانی دینے کا حوصلہ عطا کرتی ہے۔ اقبالؒ کبھی انہیں وارثِ علومِ قرآن کہتے ہیں، کبھی حق و باطل کے درمیان ابدی معیار قرار دیتے ہیں، کبھی رسمِ شبیری کو رازِ حیات بتاتے ہیں، اور کبھی فقرِ حسینی کو انسانیت کی نجات کا راستہ قرار دیتے ہیں۔

واقعۂ کربلا دراصل دائمی پیغام ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی جرم ہے اور حق کی حمایت ایمان کا تقاضا۔ امام حسینؑ نے امت کو اپنے عمل سے سکھایا کہ اصولوں کی حفاظت کے لیے جان قربان کی جا سکتی ہے، مگر حق کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔

آج جب دنیا ظلم، ناانصافی، استحصال اور اخلاقی بحرانوں سے دوچار ہے، تو کربلا کا پیغام پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ امام حسینؑ کی حیاتِ طیبہ ہمیں حوصلہ، استقامت، خودداری اور حق گوئی کا درس دیتی ہے۔ کربلا صرف واقعہ نہیں مسلسل تحریک ہے، جو ہر دور میں انسانیت کو بیدار کرتی رہے گی۔

موت امام حسینؑ کی بارگاہ میں دست بستہ کھڑی رہتی ہے، کیونکہ زندگی کا حقیقی وقار حق کے لیے جینے اور حق کے لیے قربان ہونے میں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین3 گھنٹے ago

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو آخری سلام

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ جون کی ایک اداس شام تھی۔آسمان پر بادل یوں ٹھہرے ہوئے تھے جیسے...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین3 گھنٹے ago

خون میں نہائی ہوئی شام

تحریر:محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ رات کربلا کے سینے پر آہستہ آہستہ اتر رہی ہے۔ دریائےفرات کے کنارے خاموش...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حضرت امام حسین علیہ السلام انسانیت کے امام

تحریر: نثار حسین تاریخِ انسانی میں امام حسین علیہ السلام کی شخصیت ایسی ہے جو اپنے عہد کی حدود سے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امام حسینؑ، انسانیت کی ابدی روشنی

تحریر: نثار حسین دے کے سر شبیرؑ نے اسلام زندہ کر دیاکربلا کو جس کے سجدے نے معلیٰ کر دیا...

us-golden-dome us-golden-dome
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا۔ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کاکہنا...

us-israel-attack-iran us-israel-attack-iran
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے، سربراہ آئی اے ای اے

ویانا (صداۓ سچ نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کےسربراہ رافیل گروسی نےکہا ہےکہ  ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور...

qatar-pm qatar-pm
تازہ ترین5 گھنٹے ago

فریقن نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، قطری وزیرِاعظم

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز...

chuck-schumer chuck-schumer
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے...

qatar pm qatar pm
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے، قطری وزیرِ اعظم

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے برطانوی اخبار کو...

Trending