Connect with us

تازہ ترین

میلبورن میں محبت کا ذائقہ، چنیوٹی کنہ

Nisar Hussain

تحریر: نثار حسین

امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کا حکمت بھرا فرمان ہے "کھانے کیلئے زندہ نہیں بس زندہ رہنے کے لیے کھانا چاہیے”

یہ ایک ایسا جملہ ہے جو صرف معدے کی نہیں، انسان کے نفس کی تربیت بھی کرتا ہے۔ اگر آدمی واقعی اس فلسفے کو سمجھ لے تو شاید دنیا کی آدھی بے چینی ختم ہو جائے۔ کیونکہ بھوک اکثر پیٹ سے زیادہ خواہشات کی ہوتی ہے۔ انسان روٹی کم اور ذائقے زیادہ کھاتا ہے ۔

دنیا بھر کے کھانوں کی اپنی اپنی شناخت ہے۔ چائنیز کی خوشبو، عربی مصالحوں کی لطافت، لبنانی ذائقوں کی نفاست، پاکستانی دیسی کھانوں کی دھواں دار تاثیر۔ لیکن بعض علاقائی کھانے اپنے مزاج اور روایت کی وجہ سے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ چنیوٹی“کنہ” بھی ان میں شامل ہے۔

“کنہ” دراصل اس مٹی کے برتن کو کہتے ہیں جس میں یہ سالن پکایا جاتا ہے۔ آہستہ آنچ، دیسی گھی، دہی، ادرک، لہسن، گرم مصالحہ، مٹن اور ساعتوں پر محیط انتظار یہ وہ عناصر ہیں جو اس سالن کو خصوصی خوراک نہیں ایک تجربہ بنا دیتے ہیں جو زبان سے زیادہ یادداشت میں محفوظ رہتا ہے۔

Chinioti Kunna in Melbourne

کچھ کھانے تہذیب کا حصہ، یادوں کا محور اور محبت کی زبان بن جاتے ہیں۔ ایسے کھانوں میں ایک نام چنیوٹی “کنہ” کا بھی ہے۔
میلبورن کی سرد شام میں یہ چنیوٹی کنہ محبتوں کی خوشبو لیے یادگار محفل کا مرکز بنا۔ بظاہر یہ “کنہ پارٹی” تھی، مگر حقیقت میں یہ دلوں کے ملاپ کی خوبصورت روایت تھی، جہاں سالن سے زیادہ تعلقات دم پر لگے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میلبورن، پاکستانی آموں کی آمد اور نقاب کشائی

اس شب کا اہتمام ڈاکٹر ماجد گوندل نے کیا تھا، جو میلبورن میں پاکستان کی شناخت ہیں کسی پروٹوکول کے بغیر آسٹریلوی معاشرے کی یہ خوبصورتی دل کو چھوتی ہے کہ کوئی بڑا نہ چھوٹا۔ سب ایک قطار میں،خصوصی کرسی، نہ کسی کے لیے الگ پلیٹ۔

کنہ تیار کیا تھا حاجی جاوید اقبال نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ریٹائر نہیں ہوئے ان کی مصروفیات دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وقت نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑ رکھے ہوں۔ وہ مسکراتے ہوئے بتا رہے تھے کہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کنہ کی تیاری میں مصروف رہے۔ اور واقعی جب دیگ کھلی تو خوشبو نے اعلان کر دیا کہ آج رات صرف کھانا نہیں، ذائقے کی تاریخ پیش ہونے والی ہے۔

پھر جو منظر بنا وہ اپنی مثال آپ تھا۔ بڑے بڑے پیالے، لمبی قطار، قہقہے، آوازیں، ہنسی مذاق اور حاجی صاحب خود اپنے ہاتھوں سے سب کو کنہ بانٹتے جا رہے تھے۔

یہ کوئی فائیو اسٹار ضیافت نہیں تھی، مگر شاید اسی لیے یادگار تھی۔ کیونکہ یہاں تکلف کم اور خلوص زیادہ تھا۔ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ ڈاکٹر، انجینیئر، کمیونٹی رہنما، ادیب، موسیقی کے شوقین سب ایک ہی دسترخوان پر۔

Chinioti Kunna a taste of love

کسی نے ہنستے ہوئے کہا:
“آج اگر کسی کی طبیعت خراب ہوگئی تو ایمبولینس بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، دل کے ڈاکٹر بھی موجود ہیں اور جنرل پریکٹیشنر بھی!”

یہ بھی پڑھیں: سانحۂ ترلائی: سجدوں میں بجھے چراغ اور سو گھروں کا اندھیرا

پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق جیسے ماہرِ امراضِ قلب بھی موجود تھے خاموش مگر گہرے ہم وطنوں کے لیے دریا دل، ڈاکٹر محمد یوسف ہارون بھی، جو آسٹریلیا میں اسلامی ڈاکٹروں کی قیادت کرتے ہیں، ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر بلال ،فہیم اعوان مگر دلچسپ بات یہ تھی کہ وہاں کسی کے نام کے ساتھ عہدہ نہیں بیٹھا تھا۔ سب صرف دوست اور صرف انسان تھے۔

کھانے کے بعد موسیقی کی ہلکی پھلکی محفل بھی سج گئی۔ مبشر حسین، انجینیئر یامین، ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر اور دیگر احباب نے اپنے فن کا رنگ بکھیر دیا۔

یوں لگ رہا تھا جیسے پردیس میں بیٹھے لوگ چند گھنٹوں کے لیے میلبورن سے نکل کر پاکستان کی کسی پرانی گلی میں جا پہنچے ہوں، جہاں دوستیاں ابھی تک زندہ ہیں۔

باہر سرد ہوا چل رہی تھی اور اندر ھال میں گرم قہقے، لوگ مل رہے تھے، پرانی باتیں دہرا رہے تھے۔
پردیس میں ایسی محفلیں صرف تفریح نہیں جذبات ہوتے ہیں۔ یہ انسان کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ ہزاروں میل دور ہو کر بھی اپنی مٹی سے کٹا نہیں۔ ویسے بھی کھانے کی اصل خوبصورتی اس کے ذائقے میں کم اور اس نیت میں زیادہ ہوتی ہے جس کے ساتھ وہ پیش کیا جائے۔

سوکھی روٹی بھی محبت سے ملے تو نعمت لگتی ہے، اور تکلف سے سجی میز بھی بعض اوقات خالی محسوس ہوتی ہے۔
حضرت علیؑ کے فرمان کی طرف واپس آئیں تو شاید اس کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ کھانا انسان کے اندر شکر پیدا کرے، غرور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا سے سبق: قانون نہیں، رویہ بدلتا ہے معاشرہ

پیٹ بھرنے سے زیادہ ضروری دل بھرنا ہے۔
اور اُس رات میلبورن میں صرف پیالے نہیں بھرے جا رہے تھے، دل بھی بھر رہے تھے۔

اختتام پر حسبِ روایت ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر نے فیض احمد فیض کی غزل کے اشعار چھیڑ دیے:
"گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے”
اور واقعی…

اس رات کنہ کی دیگ سے اٹھنے والی خوشبو میں صرف مصالحے نہیں تھے، محبت بھی شامل تھی۔
ایسی محبت جو پردیس میں بیٹھے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب رکھتی ہے، اور یہ احساس دلاتی ہے کہ انسان آخرکار کھانے سے نہیں، تعلق سے زندہ رہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pak-Army Pak-Army
پاکستان3 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 21 خوارج ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی...

Sharjeel Memon Sharjeel Memon
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے...

gaza gaza
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ کے کھنڈرات سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کے کھنڈرات سے مزید سو سے زائد فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے بعد شہدا کی...

Israeli violence in West Bank. Israeli violence in West Bank.
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سابق اسرائیلی جرنیلوں کا حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی فورسز کا 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نےتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے...

Air Vice Marshal Hassan Faisal Air Vice Marshal Hassan Faisal
پاکستان4 گھنٹے ago

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی اُمیدوں پر ہمیشہ پوری...

6-september-1965 6-september-1965
پاکستان4 گھنٹے ago

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے،61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان17 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان17 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان17 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Trending