پاکستان
آج پاکستان دُنیا میں پیس میکر کے نام سے پہچانا جاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبرکراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈسےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نےکہا آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے،برادرانہ اوردوستانہ ممالک کی حمایت اورپاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی وجہ سے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمت کی تاریخی دستاویزپردستخط ہوئےفیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیام امن کے لئےدن رات کوشش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان کا حالیہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ تعلقات کا عکاس ہےبلکہ خطےمیں امن کےفروغ کے لئے پاکستان کےکردار کا اعتراف بھی ہے، پاکستان پیچیدہ اور کثیر الجہتی کےراستےسےگزررہاہےجس میں عالمی اوربیرونی خطرات کا خطرناک بیرونی امتزاج نمایاں ہے۔
پی این ایس رہبرکراچی میں 125ویں مڈشپ مین اور33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب منعقد ہوئی،جہاں مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف کوگارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔
شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسرکیڈٹ الویرہ حمزہ کوکمانڈنٹ گولڈمیڈل،جبکہ آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منورکوچیف آف ڈیفنس فورسزگولڈ میڈل سےنوازاگیا،اکیڈمی ڈرک مڈشپ مین کا اعزازہادی عباس خان کےحصےمیں آیا،مڈشپ مین عمرمختارکوبہترین کارکردگی پراعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ معرکۂ حق میں پاک نیوی کاکردار نمایاں تھا،وزیرِ اعظم نےنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےمڈشپ مین اورکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، تقریب میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ،سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

