پاکستان
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے فروغ کیلئے تعاون کا اعادہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتِ حال اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امن کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کو بھی سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

