Connect with us

تازہ ترین

امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے

irgc

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق ایرانی بحریہ اور فضائیہ نے کویت میں امریکی علی السالم ایئربیس اور بحرین کے دارالحکومت منامہ کی پورٹ سلمان میں قائم امریکی ففتھ نیول فلیٹ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔

آئی آر جی سی کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کے پانچ ساحلی مقامات پر امریکی بمباری کے جواب میں کی گئی ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایرانی شہر سیریک پر امریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ایران کی برتری کو ختم نہیں کر سکتا، ہرمز میں بحری آمدورفت کے ضوابط کے تحت خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

آئی آر جی سی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے عبوری معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی نگرانی اور کنٹرول ایران کے اختیار میں ہے اور اب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ کسی بھی بہانے سے ہونے والی دشمن کی جارحیت کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی مفاہمتی یادداشت (MoU) کی خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں معاہدے کے تحت جاری تمام عمل مکمل طور پر روک دیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Electricity Electricity
پاکستان28 سیکنڈز ago

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے...

imran-khan imran-khan
پاکستان11 منٹس ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عمران خان  نے...

Suicide Rate in Israeli Military Suicide Rate in Israeli Military
تازہ ترین27 منٹس ago

اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسرائیلی...

US US
تازہ ترین37 منٹس ago

34 برس بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی بھاری اکثریت سے کامیابی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں تقریباً 34 برس بعد ڈیموکریٹس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل...

america-iran america-iran
تازہ ترین43 منٹس ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، سات شرائط پوری ہونے تک بات چیت نہیں ہوگی، قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ...

Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina
تازہ ترین57 منٹس ago

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا ارادہ

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو...

Bangladesh Bangladesh
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

بنگلہ دیش میں 2 بی این پی کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ رہنماؤں کے 30 مکانات نذرِ آتش

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے دو کارکنوں کے...

airoplane airoplane
پاکستان2 گھنٹے ago

دھند و فنی خرابی، سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ

دھند اور فنی خرابی کے باعث سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول...

yeme-war yeme-war
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن میں سعودی فضائی حملہ، حوثی میڈیا کا 25 افراد کے جاں بحق یا لاپتا ہونے کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی طیاروں کی جانب سے بسوں اور ٹرکوں کو نشانہ...

israel israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران سے فوری خطرہ نہیں، حملے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کا اہم بیان

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور متوقع وزیراعظم گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ ایران...

Trending