Connect with us

پاکستان

وزیراعظم سے عباس عراقچی کی ملاقات، ایرانی قیادت کے موقف سے آگاہ کیا

shehbaz-sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس دوران عباس عراقچی  نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم اور عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے ۔ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عباس عراقچی  نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زوردیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

دونوں ممالک  نے امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

ایرانی سفارتخانےکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےپہلی باضابطہ ملاقات فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یاد رہےکہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملیں گے،دوسری جانب امریکا نے اپنے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان آنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان1 گھنٹہ ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان2 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان2 گھنٹے ago

امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر...

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ16 گھنٹے ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین16 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان16 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین16 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Trending