Connect with us

تازہ ترین

ایران، لبنان اور یمن سے اسرائیل پر ہونیوالے حملے غزہ سے شروع ہونیوالے طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہیں، ابو عبیدہ

hamas

غزہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ اس سے قبل کہ دوسرے مرحلے پر کوئی بات چیت کی جائے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل کرے۔

اپنے بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ دشمن جو کچھ ٹینکوں اور غزہ میں نسل کشی کے ذریعے حاصل نہیں کرسکا اسے مذاکرات اور سیاست کے ذریعے بھی  حاصل نہیں کر سکے گا۔

ابوعبیدہ  نے خبردار کیا کہ مسجد الاقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کو نشانہ بنانے کے نتائج صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے میں ایک بڑے تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ ایران، لبنان اور یمن کے مجاہدین کی جانب سے کیے گئے حملے غزہ سے شروع ہونے والے طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہیں جس نے دشمن کی ناقابلِ شکست ہونے کی تصویر کو توڑ دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اس کے کمزور ڈھانچے کے انہدام کا باعث بنیں گی۔

ابو عبیدہ نے شام اور اس کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہائیوں سے فلسطینی مزاحمت اور مہاجرین کو پناہ دی اور آج بھی ملک بھر میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ مسجد الاقصیٰ کے صحن میں امتِ مسلمہ کے آزاد لوگوں کے ساتھ جمع ہوں گے۔

بیان کے اختتام پر ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے انجام کے قریب پہنچ رہا ہے اور یہ کہ یہ جارحیت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر مسعود زارے امریکی حملے میں شہید

تہران (صداۓ سچ نیوز) تباہ شدہ امریکی طیارے کے پائلٹ کو نکالنے کےلیے آپریشن کے دوران امریکی بمباری سے 9...

irani speaker irani speaker
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی اقدامات سے پورا خطہ جل جائے گا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ  کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی

تہران (صداۓسچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی...

crude-oil-prices-1 crude-oil-prices-1
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب (صداۓ سچ نیوز) اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق مئی میں...

haifa haifa
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیلی شہر حیفا میں عمارت پر براہ راست ایرانی میزائل حملہ، 4 افراد زخمی

حیفا (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج اور امدادی اداروں کے مطابق اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں ایک رہائشی عمارت...

hamas hamas
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران، لبنان اور یمن سے اسرائیل پر ہونیوالے حملے غزہ سے شروع ہونیوالے طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہیں، ابو عبیدہ

غزہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ جنگ...

donald trump donald trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اگر ایران جلد معاہدہ نہیں کرتا تو میں سب کچھ تباہ کرنے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کررہا ہوں، ٹرمپ

 واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  امریکی میڈیا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران میں امریکی صدر کو نشانہ بنانے کیلئے کراؤڈ فنڈ مہم، 5 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع ہوگئی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے سے متعلق ایک کراؤڈ...

drone factory drone factory
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حزب اللہ کا اسرائیلی بحریہ کے جہاز پر کروز میزائل سے حملہ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی بحریہ کے جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ...

drone factory drone factory
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کی ڈرون فیکٹری مکمل تباہ ہوگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے مرکز میں قائم ڈرون فیکٹری مکمل طور  پر تباہ...

Trending