پاکستان
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں اولے پڑے اور بارش سے موسم سرد ہوگیا، اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی، مری،سرگودھا،گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔
میانوالی میں کنڈل چھرا والا کے مقام پر دریائے کرم میں طغیانی سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
دوسری جانب ناران، سوات، بابو سرٹاپ اورنانگا پربت پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی، پارا چنار میں دریائے کرم پر پل سے ملحق سڑک پانی میں بہہ گئی، مکان کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے، مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

