پاکستان
علی امین گنڈا پور نے کروڑوں روپے رشوت لی، صحافی کا دعویٰ
لندن (صداۓ سچ نیوز) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ کرپشن کے شواہد ریاستی اداروں کے پاس موجود ہیں۔ جس کے باعث انہیں قابو کیا گیا ہے۔
صحافی عمران ریاض خان نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کے معاملات کا انچارج مقرر کیا تھا۔ اور 2021 کے انتخابات کے دوران مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ جن کی رپورٹس پاکستانی انٹیلیجنس اداروں تک پہنچیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتاری کے وقت علی امین گنڈاپور کے سامنے بعض مبینہ بیان حلفی رکھے گئے۔ جن میں الزام لگایا گیا کہ انتخابی ٹکٹ یا حمایت کے بدلے رقوم طلب کی گئیں۔
عمران ریاض خان کے مطابق ایک مبینہ بیان حلفی میں کہا گیا کہ اپریل 2021 میں ایک امیدوار نے 2 کروڑ روپے ادا کیے۔ جبکہ بعد ازاں مزید 4 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
وی لاگ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ شخص نے اس معاملے کی شکایت پارٹی قیادت اور ایک افسر سے بھی کی تھی۔ اس نوعیت کے 4 سے 5 مزید بیان حلفی موجود ہیں۔ تاہم ان الزامات پر علی امین گنڈاپور یا ان کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سرکاری یا عدالتی سطح پر بھی ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

