تازہ ترین
ٹرمپ نے بیان بدل لیا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی جگہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ گزشتہ روز کیے گئے آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان سے پھر گئے۔
آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں کی گئی پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق 13 اپریل کو صبح 10 (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی جائے گی اور امریکا ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے والے اور بندرگاہوں سے نکلنے والے جہازوں کو روکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ بندی برقرار ہے، ناکہ بندی کر رہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا، صدر ٹرمپ
تاہم گزشتہ روز اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کرے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو روکے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا ’جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا‘۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

