Connect with us

تازہ ترین

کیا امریکا میں واقعی قیمتیں کم ہو رہی ہیں؟ ٹرمپ کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں تیل کی فراہمی بحال ہو چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، روزگار میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتیں کم ہو رہی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں میں کچھ باتیں درست ہیں جبکہ بعض مبالغہ آمیز یا گمراہ کن ہیں۔

ٹرمپ کا یہ دعویٰ جزوی طور پر درست ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ کا اہم اشاریہ  حال ہی میں ریکارڈ سطح پر پہنچا، جس کی ایک وجہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی امیدیں اور نئی سرمایہ کاری رہی۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی عام امریکی شہری کی معاشی حالت کی مکمل عکاسی نہیں کرتی، کیونکہ تقریباً 38 فیصد امریکی شہری اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کچھ کمی ضرور دیکھی گئی ہے، امریکا میں 1 گیلن پیٹرول کی اوسط قیمت 4.48 ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 3.99 ڈالرز تک آ گئی ہے، لیکن ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ کمی محدود ہو سکتی ہے۔

 جنگ کے دوران تیل کی سپلائی، شپنگ اخراجات، انشورنس اور ترسیلی لاگت میں اضافے کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا میں افراطِ زر 4.2 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ خوراک، مشروبات، پھل، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اجرتوں میں اضافہ قیمتوں کے مقابلے میں کم رہا ہے، جس کے باعث عام امریکیوں کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں ملازمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں، تاہم سرکاری اعداد و شمار اس دعوے کی مکمل حمایت نہیں کرتے۔

مئی میں امریکی معیشت میں تقریباً 172 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جبکہ ٹرمپ کے دور میں سب سے زیادہ 214 ہزار ملازمتیں مارچ میں پیدا ہوئی تھیں۔

اس کے مقابلے میں سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 300 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوتی تھیں۔

مزید یہ کہ حالیہ مہینوں میں ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مئی میں تقریباً 97 ہزار افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوئے۔

ٹرمپ کا یہ دعویٰ کافی حد تک درست سمجھا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم ہونے کے بعد تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو رہی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

تقریباً دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اور اس راستے کے کھلنے سے عالمی توانائی منڈیوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے بعض دعوے حقیقت پر مبنی ہیں، خاص طور پر اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی سپلائی کے حوالے سے، تاہم قیمتوں میں نمایاں کمی اور روزگار کے ریکارڈ اضافے کے دعوے زمینی حقائق سے پوری طرح مطابقت نہیں رکھتے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

china president china president
پاکستان1 گھنٹہ ago

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے، چینی صدر

بیجنگ(صداۓ سچ نیوز)خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ...

minister of petroleum minister of petroleum
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل...

Türkiye’s seismic research vessel Oruç Reis Türkiye’s seismic research vessel Oruç Reis
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ترکیہ کے جدید سیسمک ریسرچ جہاز کی خصوصیات

ترکیہ کا سیسمک ریسرچ جہاز ’’اورُچ رئیس‘‘ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔...

hyderabad kingman hyderabad kingman
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنےکا فیصلہ

حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنےکا...

car clamping car clamping
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی میں فیس لیس چالان سے بچنے والوں کے خلاف کلیمپنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(صداۓ سچ نیوز)ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ فیس لیس چالان...

ispr ispr
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک فوج کا خلائی سفر پر ذیشان علی سمیت سائنسدانوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر مسلح افواج نے سائنسی مشن میں...

russian-drone russian-drone
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پولینڈ کا روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام، یوکرین جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

وارسا(صداۓ سچ نیوز)پولینڈ نے روس پر اپنی فضائی حدود کی دانستہ خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے...

protest protest
تازہ ترین3 گھنٹے ago

فلسطینی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یروشلم میں احتجاج، 200 سے زائد افراد عدالت پہنچ گئے

یروشلم (صداۓ سچ نیوز)مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی طالب علم مہدی تونسی کی گرفتاری کے خلاف طلبہ اور اساتذہ نے...

Maryam-Nawaz-Sharif Maryam-Nawaz-Sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

مریم نواز نے آئندہ سال میں راولپنڈی میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ڈویژن میں کینسر یونٹ فعال، راولپنڈی ڈویژن کی تمام 27 تحصیلوں میں 80 گرین الیکٹرک بسیں...

barrister gohar barrister gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

اب تک عمران خان کے خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان...

Trending