Connect with us

پاکستان

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

Bangladesh

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نےکہا ہےکہ 1971 میں بھارت  نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزورکیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دورےکے موقع پر صحافیوں سےگفتگو میں اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سال میں بنگلادیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔

 اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے، بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے۔ حسینہ واجد واپس آنےکا اعلان صرف اپنےکارکنوں کو بتانےکے لیےکرتی ہیں، حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلادیش واپس نہیں آئیں گی۔

حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے، بنگلادیشی حکومت عوامی لیگ پرپابندی لگانےکا سوچ رہی ہے، ہم بنگالی جمہوری لوگ ہیں،کسی قسم کی ڈکٹیٹرشپ کو برداشت نہیں کرتے، 71 میں بھی ہم نے جمہوریت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اورپاکستان میں پارلیمانی نظام ایک جیسا ہے، 1975 میں بنگلادیش میں یک جماعتی نظام لایا گیا، بدقسمتی سے ہمیں خالص جمہوریت نہیں ملی، اس سال فروری میں جو الیکشن ہوئے وہ شفاف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوستی کا تعلق مزید گہرا ہوگا، بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلا دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین10 منٹس ago

نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برسوں سے جاری کرپشن مقدمات کے حوالے سے آج عدالت میں ہونے...

Bangladesh Bangladesh
پاکستان17 منٹس ago

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نےکہا ہےکہ 1971 میں بھارت  نے بنگالیوں...

gold-price gold-price
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز...

FGEHA FGEHA
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کا نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹسز جاری کرنے اور ذاتی شنوائی کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹینے اپنے رہائشی منصوبوں میں واجب الادا رقوم کی وصولی کا...

Huawei Huawei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی عدالت کا ہواوے کے خلاف بڑا فیصلہ، 12 میں سے 10 الزامات ثابت، دو الزامات سے بری

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو ایران پر عائد...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان3 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے سامنے مذاکرات کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھ دیں، احتجاج ختم کرنے اور مسلح جتھوں کے خاتمے کا مطالبہ

مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سات اہم...

AJK Assembly AJK Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرین خدمت...

Shameez Awan Shameez Awan
پاکستان4 گھنٹے ago

چالیس ہزار سے زائد آبادی کا حامل تھوہا محرم خان ترقیاتی پیکیج سے محروم کیوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’اپنا گاؤں پروگرام‘‘ میں تاریخی اور زرعی اہمیت کے حامل اس بڑے گاؤں کو ترجیحی بنیادوں پر...

china president china president
پاکستان8 گھنٹے ago

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے، چینی صدر

بیجنگ(صداۓ سچ نیوز)خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ...

minister of petroleum minister of petroleum
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل...

Trending