Connect with us

پاکستان

غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع، ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند

islamabad-talks

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظرریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگی، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے، اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا۔ جڑواں شہروں میں فیض آباد، کراچی کمپنی، پیرودھائی،سواں کے بس اڈے بھی بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام دینے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ماریہ کورینا ماچاڈو

اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی اور ایف کے رہائشی راولپنڈی کیلئے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو جائیں، فیصل ایونیو کی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑی جائے گی، زیروپوائنٹ تا کورال چوک بند ہونے پر سری نگر ہائی وے استعمال کی جائے، اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ اور راول روڈ  سے کورال جاسکتا ہے، پارک روڈ تا کلب روڈ بند ہونے پر ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑی جائے گی۔

بھارہ کہو سے راولپنڈی کیلئے کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں، راولپنڈی سے آنے کیلئے کرنل شیرخان روڈ سے فقیر ایپی روڈ یا نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے پر بھیجی جائے گی۔

ہیوی ٹریفک چکری انٹرچینج سے اتر کر چک بیلی، روات سے جی ٹی روڈ استعمال کرے گی، لاہور سے جی ٹی روڈ پر آنے والی ہیوی ٹریفک روات سے چکری انٹرچینج موڑی جائے گی، ہیوی ٹریفک موٹر وے استعمال کرتے ہوئے ٹیکسلا سے دوبارہ جی ٹی روڈ پر جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی کے صرف 3 دن باقی، مذاکرات کی تاریخ طے نہ ہوسکی

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس صدرسے پاک سیکرٹریٹ تک معطل کردی گئی، جڑواں شہروں میں فیض آباد،کراچی کمپنی، پیرودھائی، سواں کے بس اڈے بند کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان41 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending