پاکستان
سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں یو آر ایل بلاک
سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ 10 سال میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے، قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اخلاقیات کے خلاف مواد کے 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردیے گئے، فیس بک پر 2 لاکھ 30 ہزار، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 70 ہزار، ایکس کے 74 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔
یوٹیوب پر 66 ہزار سے زائد یو آر ایل بند، بلاکنگ ریٹ 88.6 فیصد رہی، واٹس ایپ کے 50 ہزار، انسٹاگرام کے 45 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق دہشت گردی سے متعلق 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد یو آر ایل، قومی سلامتی و دفاع کے خلاف 74 ہزار سے زائد یو آر ایل، اسلام کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 12 ہزار482 یو آر ایل بند کردیے گئے۔
فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد کے 52 ہزار سے زائد یو آر، پراکسی ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی، 99.99 فیصد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران پی ٹی اے نے 17 لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی کی،76 ہزار سے زائد شکایات زیرِ جائزہ، ایک لاکھ سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

