Connect with us

پاکستان

ایف 14، ایف 15 سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز، وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زاده نے سنگ بنیاد رکھ دیا

FGEHA formally started development work at f-14, f-15

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت کی ہاؤسنگ پالیسی کے تحت دار الحکومت کے اہم سیکٹرز ایف 14اورایف 15 میں انفراسٹرکچر کی تعمیراور ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب پیر کے روز منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اس اہم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

اس موقع پروفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گور نمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال اور اتھارٹی کے دیگر اعلی حکام ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت ساری اعلی حکومتی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی ۔جس میں وفاقی وزیر انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد اور الاٹیز شامل تھے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا کہ آج کےدن اس ادارے کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ آج ہم تقریبا 11 ہزار خاندانوں کی امیدوں کے چراغ روشن کرنے جا رہے ہیں۔ جو گزشتہ 10 سال سے اس دن کےانتظار میں تھے۔اور میں اپنی تمام قانونی ٹیم اور ادارے کے تمام افسران کو بھی شاباش دینا چاہتا ہوں جنہوں نے محنت کر کے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ہمارا وژن صرف پلاٹس کی الاٹمنٹ تک محدود نہیں بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق ایک منظم رہائشی کمیونٹی کی تشکیل دینا ہے، جہاں معیاری انفراسٹرکچر و کشادہ سڑکیں ،نکاسی آب کا موثر نظام ، پارکس ، تعلیم و سماجی سہولیات اور ماحولیاتی توازن کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو سستے رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے مابین مفاہمتی معاہدہ

اسی لیے ہم نے ان سیکٹر زکی تعمیر و ترقی کے لیے این ایل سی جیسی نامور کمپنی کا انتخاب کیا ہے، جن کی پیشہ ورانہ مہارت نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ قابل تقلید ہے۔

این ایل سی پوری قوم کا ایک ورثہ ہے جس پر ہمیں ناز ہے ، ہم این ایل سی کو اپنے ہمراہ پا کر انتہائی مطمن ہیں۔
میں تمام ایفیکٹیز کو بھی یقین دلاتا ہوں کہ ہم جلد سے جلد ان کو الاٹمنٹ کا عمل پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیں گے تاکہ ان کو ہم سے کوئی گلہ نہ رہے۔

اور میں اپنے الاٹیز کو بھی یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس مرحلے کو پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہ کر انشاء الله وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،ہميں اس دن اطمینان ہو گا۔جس دن ان سیکٹرزمیں ہمارے الاٹیز آ کر آباد ہوں گے اور اپنے خوابوں کے گھر کو حقیقت میں دیکھ سکیں گے

اس موقع پرسیکرٹری ہاؤسنگ محمد محمود نے کہاکہ زمین داروں کو ان کے کلیمز کی مکمل ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ان کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے معزز اراکین اسمبلی کی وساطت سے ان کے تحفظات کا کماحقہ ازالہ کیاجائے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ الاٹیز بھی اپنے واجبات کی فی الفور ادائیگی کریں بصورت دیگر قوانین کے تحت نادہندگان کے پلاٹ منسوخ کیے جاسکتے ہیں

انہوں نے الاٹیز سے اپیل کی کہ وہ اقساط کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رکھی جا سکے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام رکے ہوئے منصوبے مرحلہ وار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

مزید اس تقر یب میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، سرکاری رہائشی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، اسلام آباد کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز اسی عزم کا عملی اظہار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں ترقیاتی کاموں کے باقاعدہ آغاز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015 میں شروع ہوا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار رہا، تاہم اب اسے دوبارہ مکمل رفتار سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ہاؤسنگ منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام سیکٹرز دوبارہ ٹریک پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے یقین دہانی کرائی کہ زمین مالکان اور الاٹیز کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، جائز معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی اور منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ترقیاتی کام نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن مکمل کرے گا اور ادارے کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔

منصوبے کی اہم تفصیلات:

منصوبے کی لاگت: یہ میگا پراجیکٹ مجموعی طور پر 28.2 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا جائے گا۔
تعمیراتی ذمہ داریاں: ترقیاتی کاموں کا کنٹریکٹ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) کو تفویض کیا گیا ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 19.58 ارب روپے ہے۔

پلاٹوں کی تفصیل: 10,875 کنال پر محیط اس منصوبے میں مجموعی طور پر 6,800 رہائشی پلاٹس تیار کیے جائیں گے۔

سیکٹر F-14: اس میں کیٹیگری-I سے کیٹیگری-III تک کے 4,825 پلاٹس شامل ہیں۔
سیکٹر F-15: اس سیکٹر میں مختلف کیٹیگریز کے 1,975 پلاٹس پر ترقیاتی کام کیا جائے گا۔

جدید سہولیات کی فراہمی:

اس منصوبے کے دائرہ کار میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، جس میں پختہ سڑکیں، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی، زیرِ زمین بجلی کی فراہمی (Underground Electricity)، اسٹریٹ لائٹس، گیس نیٹ ورک اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس منصوبے کی حتمی منظوری اکتوبر 2025 میں DWP کے اجلاس میں دی گئی تھی، جس کے بعد تمام قانونی اور انتظامی مراحل کی تکمیل کے بعد اب اس کا عملی آغاز کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ اسلام آباد میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور وفاقی ملازمین سمیت دیگر شہریوں کو معیاری طرزِ زندگی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس منصوبے کی اعلی معیار کی ڈیویلپمنٹ کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اگر الاٹیز بروقت اپنی اقساط ادا کرتے رہیں تو یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں بھی مکمل کیا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ صاحب نے ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام الاٹیز کو اپیل کی کہ وہ اپنی اقساط کی ادائیگی وقت پر یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبہ بغیر تاخیر کے مکمل کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Malang Jan Beef Pulao Sealed Malang Jan Beef Pulao Sealed
پاکستان9 گھنٹے ago

ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ اور کوئٹہ ہوٹل سیل

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران ) اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ماریہ جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ متحرک ہو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان10 گھنٹے ago

دعا ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام میں کردار ادا کرنے والے جہنم میں جلیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوران...

islamabad islamabad
پاکستان10 گھنٹے ago

غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج اور کل مقامی چھٹی ، تمام اسکول اور دفاتر...

uae uae
تازہ ترین10 گھنٹے ago

خلیجی ممالک پر آج ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے آج کوئی...

PM-Shahbaz-Amir-Qatar PM-Shahbaz-Amir-Qatar
پاکستان10 گھنٹے ago

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
پاکستان11 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، امریکی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے...

Natin Natin
تازہ ترین11 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان کے ساتھ جلد مذاکرات کا آغاز کرے گا، نیتن یاہو

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی...

Esmail Qaani Esmail Qaani
تازہ ترین11 گھنٹے ago

لبنان پر حالیہ حملوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی، اسماعیل قانی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے لبنان میں...

israel israel
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران جنگ کے دوران اسرائیل میں 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل میں 7 ہزار 451  افراد...

US Central Command US Central Command
تازہ ترین11 گھنٹے ago

بنیادی فوجی اہداف حاصل کرلیے، ایران کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کئی سالوں کیلئے تباہ کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری سے متعلق بیان میں کہا ہےکہ...

Trending