پاکستان
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مذاکرات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران اسلام آبادمذاکرات کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ کو موجودہ داخلی اور خارجی صورتحال پر اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر اور توانائی کی صورتحال پر رپورٹ اور اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور پاکستان کے ثالثی کردار پر بریفنگ دی۔کابینہ ارکان نے وزیراعظم،نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی مصالحتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت،وزیراعظم شہبازشریف کا ولی عہد کی دعوت پرسعودی عرب جانے کا امکان
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے ثمرات کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے متحرک کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پاکستان کا خطے میں مستقل امن کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم نے ایران امریکا جنگ بندی کی توسیع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ، ایران امریکا مذاکرات میں پاکستانی قیادت کے مثبت کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مستقل جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اے آئی میں 1 ارب ڈالرسرمایہ کاری منصوبے پرعملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ، ذرائع
وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مصالحتی کردار جاری رکھے گا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سفارتی محاذ پر مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پاکستان مل کر جنگ بندی کو طویل المدتی امن میں بدلنے کیلئے کوشاں رہے گا، خطے کا امن عالمی معیشت اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
وفاقی کابینہ نے ایران امریکا جنگ بندی کا تسلسل عالمی امن کی ضمانت قرار دیا، تنازع کے پرامن حل کیلئے ’’پل‘‘کا کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
اجلاس میں مستقل جنگ بندی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تکنیکی تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے فریقین پر قیام امن کیلئے مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

