Connect with us

پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ورلڈ بینک سپرنگ اجلاسوں کے چوتھے روز چینی قیادت، عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں

muhammad-aurangzeb

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک سپرنگ اجلاسوں کے چوتھے روز چینی قیادت، عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں، بیرونی مالی وسائل کے حصول اور سٹریٹجک اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔

چینی وزیر خزانہ لان فوآن کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت اور آئی ایم ایف میں چین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تعمیری کردار کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے پروگرام میں معاونت کی۔ یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی پیش رفت سے آگاہ کیا جس میں تھرڈ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF)کے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (RSF) کے دوسرے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدے کی کامیاب تکمیل شامل ہے جبکہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔انہوں نے چینی حکام کو بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ واپس کر دیا ہے اور سعودی عرب سے اضافی مالی معاونت بھی حاصل کی ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں رینمبی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو سہارا دیا جا سکے۔انہوں نے جاری علاقائی تنازعے میں پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی آئندہ صدارت کے دوران ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک کے قیام کے لیے پاکستان کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات کا اختتام آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں جاری تعاون کو سراہتے ہوئے ہوا۔

چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں وزیر نے آئی ایم ایف پروگرام کے جائزوں اور پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی بشمول پانڈا بانڈ کے اجرا میں پیش رفت پر بریفنگ دی اور ریگولیٹری منظوریوں کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے جاری علاقائی تنازعے کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی فعال پالیسیوں جیسے ہدفی سبسڈیز اور طلب کے انتظامی اقدامات، پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر پان نے وزیر خزانہ کو مستقبل قریب میں بیجنگ کے دورے کی دعوت دی۔اس سے قبل انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کے صدر الوارو لاریو کے ساتھ ملاقات میں وزیر نے زراعت کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے پیداوار اور ویلیو چین کی ترقی میں موجود ساختی چیلنجز کا اعتراف کیا۔ انہوں نے حکومت کے زرعی اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی جس میں قیادت کی تنظیم نو، بین الاقوامی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ اور اہم اجناس کے شعبوں میں ڈی ریگولیشن شامل ہیں۔وزیر نے آئی ایف اے ڈی کے پروگرام کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زرعی ٹاسک فورس کے ساتھ براہ راست روابط کی تجویز دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے نائجل کلارک کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے، بیرونی مالیاتی پوزیشن اور پروگرام کے نفاذ سے متعلق آگاہ کیا۔ فریقین نے عالمی اور علاقائی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شرح مبادلہ میں لچک اور مالی گنجائش برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔انہوں نے روتھس چائلڈ اینڈ کمپنی کے سینئر نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور چار سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹوں میں دوبارہ داخل ہونے کے پاکستان کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یورو بانڈز، پانڈا بانڈز اور ڈالر میں طے شدہ جبکہ روپے سے منسلک لین دین جیسے اہم مالیاتی ذرائع کا ذکر کیا۔

انہوں نے لائیبلیٹی مینجمنٹ آپریشنز (LMOs) کے حوالے سے ادارے کے مشوروں کو سراہا جن کا مقصد مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنا اور پاکستان کی ییلڈ کَرو کو بہتر بنانا ہے۔ فریقین نے قرض کے اخراجات کم کرنے کے لیے ملٹی لیٹرل ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ مالیاتی منصوبوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ نے جے پی مورگن کی سرمایہ کاری سیمینار میں شرکت کی اور پاکستان کی معاشی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت اور بیرونی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے جاری بحران کے تناظر میں توانائی کے انتظام کی حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی جس میں طلب کے انتظام، مارکیٹ پر مبنی ایڈجسٹمنٹس اور کمزور طبقات کے لیے ہدفی سبسڈیز شامل ہیں۔موڈیز کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی بہتر ہوتی بیرونی پوزیشن کا اعادہ کیا اور یورو بانڈ کی کامیاب ادائیگی اور تمام قرض دہندگان کو بروقت ادائیگیوں کا ذکر کیا۔انہوں نے اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ سے بھی ملاقات کی اور ادارے کے تمام مالیاتی ذرائع، بشمول خودمختار، نجی شعبہ اور اسلامی مالیاتی آلات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

موجودہ علاقائی تناظر میں پانی کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ماحولیاتی اقدامات، غذائی تحفظ اور ڈیجیٹل تبدیلی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اوپیک فنڈ کی قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور ویانا میں ہونے والے آئندہ پروگرام میں شرکت کی دعوت کو سراہا۔واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ اور امریکا میں پاکستان کے سفیر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کے تحت سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے سٹیٹ بینک پاکستان میں جمع 3 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں توسیع کی گئی۔

اس معاہدے پر ایس ایف ڈی کے سی ای او سلطان المرشد اور سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔وزیر خزانہ نے امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی اور پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال، مستحکم ترقی کی رفتار اور مضبوط مالیاتی نظم و ضبط کو اجاگر کیا۔پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر کی ملاقاتیں اور میڈیا سے گفتگو پاکستان کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ معاشی استحکام، ساختی اصلاحات اور فعال اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے عالمی شراکت داری کو فروغ ، تجارت کو وسعت اور پائیدار مالی وسائل حاصل کر کے طویل مدتی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Zeeshan Naqvi Visited PMLN Leader Shah Ghulam Qadir Syed Zeeshan Naqvi Visited PMLN Leader Shah Ghulam Qadir
پاکستان6 گھنٹے ago

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پاکستان...

Khalid Pervez Khalid Pervez
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مانچسٹر سکول دولتالہ کا شاندار تعلیمی مظاہرہ: میٹرک کے سالانہ نتائج میں سو فیصد کامیابی

لوٹن (نامہ نگار) تعلیمی میدان میں ایک بار پھر کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے مانچسٹر سکول دولتالہ نے میٹرک کے...

Asim Khichi and Abdul Akbar Asim Khichi and Abdul Akbar
ایکسکلوسِو7 گھنٹے ago

عاصم کھچی ڈی جی پی آئی ڈی، عبدالاکبر ای ڈی جی ایکسٹرپبلسٹی

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے دو افسران کی تقرری / تبادلے کیلئے وزیراعظم...

hafiz_naeem hafiz_naeem
پاکستان9 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امیر جماعت اسلامی...

pti-chairman-barrister-gohar pti-chairman-barrister-gohar
پاکستان9 گھنٹے ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت...

solar-users solar-users
پاکستان9 گھنٹے ago

25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے نیپرا سے اجازت کی شرط ختم

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) نیپرا نے 25 کلو واٹ سولر صارفین کےلیے منظوری کا اختیار  بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیدیا۔...

iran-mohammad-akramina iran-mohammad-akramina
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ترجمان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ترجمان...

Balochistan-Police Balochistan-Police
پاکستان9 گھنٹے ago

بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شام 6 بجے سے صبح 11 بجے تک کرفیو نافذ

بسیمہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرشام 6 بجے سے...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پیش کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی ہے، اس دوران چینی سفیر نے وزیراعظم...

pakistan-foreign-office pakistan-foreign-office
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کاغزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری...

Trending