Connect with us

پاکستان

وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

Finance-Minister-7

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری فرانسس بروک سے ایک مفید ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کے منصوبے اور بیرونی قرضہ جات کے نظم و نسق کی حکمتِ عملی کا جائزہ پیش کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان کے معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع کو اجاگر کیا اور امریکی محکمہ خزانہ کی قیادت کو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثہ جاتی ضوابط میں پیش رفت اور امکانات سے آگاہ کیا۔

دونوں فریقین نے توانائی، معدنی ترقی، اور منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے لیے امریکہ کی مسلسل حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

silver silver
پاکستان4 گھنٹے ago

سونا دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، چاندی بھی مہنگی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی اور منگل کو دو ماہ سے زائد کی...

Fowzi-Mansouri Fowzi-Mansouri
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مشرقی لیبیا میں بم دھماکا، ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق

بن غازی (صداۓ سچ نیوز) مشرقی لیبیا کے علاقے بن غازی میں بم دھماکے میں ملٹری انٹیلی جنس چیف فوزی...

Rickshaw Rickshaw
پاکستان4 گھنٹے ago

مظفرگڑھ، باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتا

کوٹ ادو (صداۓ سچ نیوز) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید...

columbia-earthquake columbia-earthquake
تازہ ترین4 گھنٹے ago

کولمبیا میں ہولناک زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی

کولمبیا میں گزشتہ روز آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی،جس کے باعث ہلاکتوں کی...

Trump Gianni Infantino Trump Gianni Infantino
تازہ ترین4 گھنٹے ago

’جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی‘، ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو...

Goods Transporters Goods Transporters
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے...

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور  بعض...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جب امریکا سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی...

Ishaq Dar, Iranian FM Ishaq Dar, Iranian FM
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب...

Trending