تازہ ترین
رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر کا حجم 26.5 ارب ڈالر رہا، جولائی تا فروری پاکستانی برآمدات میں 5.4 فیصد کمی آئی۔
پورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ملکی برآمدات کا حجم 20.7 ارب ڈالر رہا، 8 ماہ میں درآمدات 8.8 فیصد کمی سے 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پر آگیا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کمی سے 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم صرف 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے 10.6 فیصد بڑھ گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکس وصولی کا حجم 8 ہزار 122 ارب روپے رہا، جولائی تا فروری نان ٹیکس ریونیو 7.4 فیصد اضافے سے 4 ہزار 41 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری مالی خسارہ 64.7 ارب روپے رہا، 8 ماہ میں درآمدات 8.8 فیصد اضافے سے 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

