Connect with us

پاکستان

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

FLOUR

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.57 فیصد مزید اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.97 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء سستی ہوئیں اور 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 5.69 فیصد، مرغی 4.93 فیصد، دال چنا 3.99 اور ٹماٹر 2.40 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیٹرول 2.40 فیصد، دال مسور، چائے اور ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 20 کلو آٹا 3400 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہوکر 3333 روپے اور سیالکوٹ میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 333 روپے مہنگا ہوکر 3133 روپے تک ہوگیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3060 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 70روپے مہنگا ہوکر 3030 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہوکر 2866 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے اور فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک برقرار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 2.81 فیصد اور ڈیزل 1.37 فیصد سستا ہوا، آلو 0.89 اور چینی 0.37 فیصد سستی ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ گئی

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں پیاز 100.24 فیصد مہنگا ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران ایل پی جی 68.55 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں بجلی چارجز 58.59 فیصد، پیٹرول 47.52 فیصد اور ڈیزل 42.52 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 32.60 فیصد مہنگا ہوا جبکہ مرچ پاؤڈر 15.55 اور مٹن 15.02 فیصد مہنگا ہوا، ایک سال میں بیف 12.60 اور چکن 9.44 فیصد مہنگا ہوا۔ سادہ ڈبل روٹی 8.99 فیصد اور دہی 8.08 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک سال کے دوران آلو 39.51 فیصد اور ٹماٹر 37.07 فیصد سستے ہوئے جبکہ چینی 22.44، انڈے 18.88 فیصد اور نمک پاؤڈر 14.81 فیصد سستی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن...

FLOUR FLOUR
پاکستان1 گھنٹہ ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان1 گھنٹہ ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان2 گھنٹے ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Trending