Connect with us

پاکستان

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

yousaf-raza

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 16 دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں پائیدار امن کا قیام ہمارا مشترکہ عزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نےشہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، صبرِ جمیل اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohammad hanif abbasi Mohammad hanif abbasi
پاکستان9 منٹس ago

وفاقی وزرائے ریلوے اور پارلیمانی امور کی ملاقات، ملکی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیربرائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل...

yousaf-raza yousaf-raza
پاکستان19 منٹس ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس...

SCO SCO
پاکستان34 منٹس ago

پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے...

Yasmin Rashid Yasmin Rashid
پاکستان41 منٹس ago

کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی...

Digital Parking Plaza Digital Parking Plaza
پاکستان51 منٹس ago

اسلام آباد، پہلا جدید ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ فعال، عوام کو مفت سہولت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال...

UK Weather UK Weather
برطانیہ اور یورپ58 منٹس ago

برطانیہ، محکمہ موسمیات کی موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی، سردی بڑھنے کا امکان

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ...

army-vahical-accident-killed army-vahical-accident-killed
پاکستان2 گھنٹے ago

کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید

کوہلو (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی...

india match india match
پاکستان3 گھنٹے ago

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) الامارات میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بظاہر ایران کے معاملے پر...

crude oil crude oil
پاکستان4 گھنٹے ago

راولپنڈی، آئل فیلڈکی زیر زمین سپلائی لائن سےکروڑوں روپےکاکروڈ آئل چوری کرنیوالے ملزمان پکڑےگئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) واردات کے لیے مین لائن کے قریب ایک مکان کرائے پر حاصل کیا گیا تھا، جہاں...

Trending