Connect with us

پاکستان

بیبیاں پاک دامن: نذرانے میں لاکھوں روپے کی خردبرد، 4 اوقاف اہلکاروں کیخلاف کاروائی

Bibian Pak Daman Lahore

لاہور (صدائے سچ نیوز) مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پنجاب اوقاف ڈیپارٹمنٹ نے حضرت بی بی پاک دامن (س) کے دربار پر تعینات سابق چار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے عطیات (نذرانہ) میں خوردبرد کے جرم پر سزائیں عائد کر دی ہیں۔

اوقاف بورڈ کی ہدایت پر شروع کی گئی انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ دربار میں عطیات میں مبینہ طور پر خوردبرد کی گئی، جس سے زائرین کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ جو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف بھی ہیں نے پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (پیڈا) ایکٹ 2006 کے تحت سزاؤں کے احکامات جاری کیے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ

حکم نامے کے مطابق سابق منیجر دربار زاہد اقبال کو میجر پنالٹی دیتے ہوئے ان کی سابقہ پانچ سالہ سروس ضبط کر لی گئی جبکہ ان سے 53 لاکھ 83 ہزار روپے کی ریکوری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ان پر یہ رقم مبینہ سنگین غفلت، غیر معمولی آمدن کے رجحانات اور ریکارڈ شدہ معائنے نہ کرنے کے باعث مالی نقصان کے طور پر عائد کی گئی ہے۔

اسی طرح سابق سینئر کلرک/اکاؤنٹنٹ امتیاز حسین کومائنر پنالٹی دیتے ہوئے تین سال تک سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا دی گئی ہے۔ ان پر ریکارڈ کی نامکمل دیکھ بھال، کیش بُکس میں خامیاں، سپروائزر کے دستخطوں کی عدم موجودگی اور آمدن میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ نہ کرنے جیسے الزامات ثابت ہوئے۔

دوسری جانب سابق گیٹ کیپر محسن شاہ اور سابق نگہبان ظفر اقبال کے خلاف مالی بدعنوانی کے الزامات قانونی طور پر ثابت نہیں ہو سکے۔

تاہم ترجمان اوقاف کے مطابق تمام متعلقہ افراد کے سروس ریکارڈ میں انتظامی پابندیاں درج کر دی گئی ہیں، جس کے تحت انہیں مستقبل میں کسی بھی کیش سے متعلق پوسٹنگ، عطیات جمع کرنے یا فیلڈ ریونیو پوسٹنگ پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان3 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان3 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending