Connect with us

پاکستان

اسلام آباد، جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنے والا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم

islamabad high court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے برطرفی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے یکم جولائی 2026 کو جاری فیصلے میں قرار دیا کہ وسیم افضل جعلسازی اور فراڈ کے مرتکب ہوئے۔

عدالت کے مطابق وسیم افضل نے بی اے اور ایم بی اے کی اسناد دھوکا دہی اور جعلسازی کے ذریعے حاصل کیں اور انہی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں حاصل کیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ وسیم افضل دورانِ ملازمت حاصل کی گئی تمام تنخواہیں، مراعات اور مالی فوائد واپس کریں، جبکہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی ہدایات جاری کیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وسیم افضل نے 1993 میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ایس ایم ای بینک میں ملازمت حاصل کی، بعد ازاں 2009 میں گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کے تحت ملازمت چھوڑ دی۔ اس کے بعد انہوں نے 2011 میں انہی جعلی اسناد کے ذریعے وزارت محنت و افرادی قوت (بعد ازاں وزارت اوورسیز پاکستانیز) میں گریڈ 19 کی ملازمت حاصل کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2017 میں ہی وسیم افضل کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ان کی برطرفی اور سرکاری مراعات کی واپسی کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔

وزارت نے عدالت کے حکم کی روشنی میں ایف آئی اے کو بھی وسیم افضل کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

chaudary ubaidullah chaudary ubaidullah
پاکستان2 گھنٹے ago

سرکار ۖکی آمد کا ماہ مبارک بھی عاشقوں کیلئے نعمت ہے، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز، چیئرمین کیرئیر سکول اینڈ کالج محمد عبیداللہ...

loton eid milad un nabi loton eid milad un nabi
برطانیہ اور یورپ3 گھنٹے ago

لوٹن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، مذہبی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور...

malaria malaria
پاکستان3 گھنٹے ago

سندھ میں ملیریا بے قابو، رواں سال 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور تباہ حال سیوریج نظام کے باعث مچھروں...

afghan-taliban afghan-taliban
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دے دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر  کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعوی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعوی کرتے...

shehbaz-sharif-with-Saudi-Delegation shehbaz-sharif-with-Saudi-Delegation
پاکستان3 گھنٹے ago

شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے ملاقات کی ، جس دوران...

Eid-Millad-security Eid-Millad-security
پاکستان3 گھنٹے ago

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے...

gold-price gold-price
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

پاکستان اور عالمی منڈی میں چار دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی...

taliban-fighter taliban-fighter
تازہ ترین3 گھنٹے ago

افغانستان میں 11 طالبان جنگجوؤں کو فوجی اڈے کے باورچی نے کھانے میں زہر دے دیا

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس میں گزشتہ رات ایک فوجی اڈے پر 11...

trump_1 trump_1
تازہ ترین12 گھنٹے ago

دفاعی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ کے سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ...

Trending