پاکستان
میر رضا کیس، سندھ حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ حکومت نے میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آج میر رضا کیس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو کمیشن کے ماتحت کردیں گے۔
ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں اب تک ایسا کچھ سامنے نہیں آیا کہ اس کے پیچھے کوئی ہائی پروفائل شخصیت ہو۔ جوڈیشل کمیشن بنناوقت کی ضرورت سمجھتاہوں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ میں نے تحقیقاتی کمیٹی بھی تبدیل کردی، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسرکہیں انکو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، کیس سے متعلق جوڈیشل انویسٹی گیشن ہائیکورٹ ججز سے کرائیں گے۔
واضح رہے کہ میررضا کیس میں قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدتفتیش کا رخ ہی بدل گیا۔ اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی۔ کیس کی تفتیش کیلئےبنائی گئی تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی گئی۔ ڈی آئی جی عامرفاروقی کی سربراہی میں پانچ رکنی نئی ٹیم کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

