Connect with us

پاکستان

میر رضا کیس، جسم کو تیزاب سے جلانے کی کوشش کا انکشاف

Mir Raza

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 سالہ میر رضا علی کے جسم کو تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کئی گئی تھی۔ فرانزک ذرائع کے مطابق میر رضا کی شرٹ پر تیزاب پایا گیا ہے۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ آج میر رضا کیس سے متعلق وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ تھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم جوڈیشل کمیشن بنا رہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے، حکومت کا کام عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہے، میر رضا کی فیملی کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

ضیا لنجار نے کہا کہ میں نے تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی ہے، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسر کہیں ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، اب تک ایسا کچھ نہیں سامنے آیا کہ اس کے پیچھے ہائی پروفائل شخصیت ہو، جوڈیشل کمیشن بننا وقت کی ضرورت سمجھتا ہوں۔

اس سے قبل سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ میر رضا علی کو گولی جسم کے پچھلے حصے سے لگی جو سینے کو چیرتی ہوئی سامنے سے باہر نکلی۔

رپورٹ کے مطابق جسم کے مختلف حصوں پر زخموں، نیل پڑنے، خون جمنے اور ہڈیوں کے فریکچر کے شواہد بھی ملے ہیں تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے بارے میں رائے متعلقہ رپورٹس موصول ہونے تک محفوظ رکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ گولی عقب سے لگی ہے اس لیے خودکشی کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا میر رضا کو قتل کیا گیا؟ قاتل کون ہے؟ اسے کیوں قتل کیا گیا؟ کیسے قتل کیا گیا؟ کب اور کہاں قتل کیا گیا؟

کیا پولیس ان سوالات کے جواب ڈھونڈ پائے گی یا نہیں بہت جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے 1 روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان13 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان13 گھنٹے ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان1 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین1 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان1 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان1 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین1 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending