Connect with us

پاکستان

باہمی مذہبی ہم آہنگی ملکی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے، منور علی مہیسر

Munawar Ali Mahesar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکریٹری منور علی مہیسر نے کہا ہے کہ باہمی مذہبی ہم آہنگی ہی ملکی ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی کچھ سکھاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ بین الاقوامی معصومہ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس کانفرنس کا اہتمام زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کی جانب سے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء اور اسکالرز نے امن، رواداری اور باہمی احترام کے موضوعات پر خطاب کیا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے منور علی مہیسر نے کہا کہ اسلام ہمیں انسانیت کی خدمت اور محبت کا درس دیتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے حقوق پورے کریں۔

سالانہ بین الاقوامی معصومہء سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 23 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی

انہوں نے کہا کہ، زوار عبدالستار درس اس وقت جو مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہیں اس کا اجر مل رہا ہے اور ملتا رہے گا۔ اس تقریب میں لوگ نہیں بیٹھے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ ادارے بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے اس محفل کی رونق دوبالا ہوگئی ہے۔

بی بی ماہم ؑ کے مزار کی تعمیر میں شرپسند عناصر رکاوٹ ڈالنے سے باز نہ آئے تو کراچی پریس کلب کے باہر علامتی ہڑتال کی جائے گی، زوار درس

انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہے، یہ ان ہستیوں کے نام سے منائی جارہی ہے جنہوں نے نہ صرف خود بلکہ ان کے آباؤ و اجداد نے حق و صداقت کے لیئے عظیم قربانیاں دیں اور آج انہی قربانیوں کے نتیجے میں اسلام کا بول بالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہےکہ، یہ تقریب ہر سال اسی شایانِ شان طریقے سے منائی جا رہی ہے اور اس میں زوارعبدالستار درس، نیاز حسین لغاری، مبشر میر اور منظر نقوی بدستور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ سیدہ خدیجہ بی بی ماہم ؑ سندھ دھرتی کے لیئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنے خاندان کی طرح کس قدر پریشانیاں و مصائب برداشت کیئے ہونگے جب وہ سرزمینِ عرب سے سندھ کی دھرتی تک پہنچی ہونگی۔ ممتاز اسکالر، ادیب و صحافی زوار عبدالستار درس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ وہ کہتا ہوں جو میرا ضمیر کہتا ہے، چاہے کسی کو میری بات پسند آئے یا نہیں، میں تو حق و صداقت کی بات کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے ابتدائی اہم ترین احکامات ہی اسلام کی اصل روح ہیں، ہمیں ان احکامات کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔

سالانہ بین الاقوامی معصومہ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے مبشر میر، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی، نیاز حسین لغاری، پنڈت مکیش کمار، بشپ نذیر عالم، مرزا اشتیاق بیگ، منظر نقوی و دیگر کا خطاب

ان احکامات کی روشنی میں یہی کہوں گا کہ انسان بنیادی طور پر آزاد ہے، آزادی اس کا بنیادی حق ہے، اسلام کہتا ہے کہ کسی طاقتور کو کمزور پر، امیر کو غریب پر، گورے کو کالے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں، فوقیت صرف تقویٰ اور کردار پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآنِ حکیم سے احکامات ملتے ہیں اور حدیث رسول صہ سے ان کی مکمل تشریح حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اہل بیت عہ کی آمد کا سلسلہ بہت قدیم ہے، سندھ میں اس وقت خاندانِ رسالت صہ کی جو اہم شخصیات تشریف لائیں ان میں جناب سیدہ خدیجہ بی بی ماہم ؑ بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی ماہم ؑکے روضہ مبارک کے لیئے کافی عرصہ سے بشارات لوگوں کو ہو رہی تھیں جس پر لوگوں نے شہادتیں دیں کہ اس اس طرح بشارات ہو رہی ہیں۔ آج ہم ان کے روزے کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اس وقت محکمہء اوقاف کے کچھ لوگ تعمیراتی کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔

اگر محکمہء اوقاف سندھ و دیگر متعلقہ اداروں نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات نہیں کیئے تو ہم جلد کراچی پریس کلب کے باہر علامتی ہڑتال شروع کریں گے اور طویل عرصہ تک بھوک ہڑتال پربھی بیٹھیں گے۔ بعد ازاں تقریب میں سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے سابق ایڈیٹر نذیر لغاری اور زوار عبدالستار درس کی دو کتابوں کی رونمائی ہوئی۔

قبل ازیں تقریب سے مسلم لیگی رہنما مرزا اشتیاق بیگ، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، نیاز حسین لغاری، سبطین نقوی،پنڈت مکیش کمار، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی، بشپ نذیر عالم سمیت دیگر نے خطاب کیا، جبکہ بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے کانفرنس شرکت کی۔ کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل سید منظر نقوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

middle-east-tensions middle-east-tensions
پاکستان1 گھنٹہ ago

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کا کردار، آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر آج ایوان صدر میں...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کرپشن الزامات، اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب کرلی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست...

gold4 gold4
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ عالمی...

sohail afridi sohail afridi
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے "عمران خان ریلیز فورس” بنانے کی مجوزہ منصوبہ...

israeli forces israeli forces
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو کارروائیوں میں شدت لانے کا حکم

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔ عرب...

mujtaba khanenie mujtaba khanenie
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ میں عراقی عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر

تہران (صداۓ سچ نیوز) نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عراقی عوام کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف...

roofs-collapsed roofs-collapsed
پاکستان2 گھنٹے ago

بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 40 زخمی

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ چھتیں گرنے سے...

Israeli Army Chief Israeli Army Chief
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی چینل کی ٹیم پر حملہ، اسرائیلی آرمی چیف نے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے...

American bases American bases
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم...

lebnon lebnon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یواین امن دستوں کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی جاں بحق،3 زخمی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر...

Trending