Connect with us

تازہ ترین

کو پائلٹ نے اماراتی طیارہ اسرائیل میں عمارت سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تھا، تحقیقات میں انکشاف

Co-Pilot

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اماراتی پرواز کے معاون پائلٹ حَمّام الحمّانی نے کپتان کو قتل کر کے طیارہ ہائی جیک کرنے اور 9/11 طرز کا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب کی کسی بلند عمارت سے ٹکرانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق 29 سالہ عمانی شہری نے گزشتہ ہفتے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے کاک پٹ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے کپتان سمت پر حملہ کیا تھا اور وہ اکیلا ہی اس منصوبے پر عمل کر رہا تھا۔

اطالوی اخبار کے مطابق الحمّانی نے 30 ستمبر کو خفیہ طور پر کپتان کو قتل کرنے، طیارے کے انجن بند کرنے اور اسے تل ابیب کی کسی عمارت سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زیرِ حراست معاون پائلٹ نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ کپتان کو راستے سے ہٹانے کے بعد پرواز معمول کے مطابق جاری رکھنے، لینڈنگ کی اجازت حاصل کرنے اور پھر تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئر پورٹ پر طیارے کو کسی عمارت یا دوسرے طیارے سے ٹکرانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق الحمّانی نے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اردن کی فضائی حدود تک پہنچنے کا انتظار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ فوری طور پر خطرے کی نشاندہی نہ ہو اور اسے کارروائی کے لیے کافی وقت مل سکے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاون پائلٹ نے جولائی میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم عملے کے ایک رکن سے دوستی کے باعث آخری لمحے میں ارادہ ترک کر دیا تھا۔

یہ منصوبہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں سے مماثلت رکھتا ہے، جب القاعدہ سے تربیت یافتہ 19 ہائی جیکرز نے 4 مسافر طیاروں پر قبضہ کیا تھا اور ان میں سے 3 طیارے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون سے ٹکرا دیے تھے، جس کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

30 ستمبر کو الحمّانی نے کاک پٹ میں بھارتی کپتان سمت پر کلہاڑی سے حملہ کر کے پرواز کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی، کشمکش کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ تقریباً 2 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 17 ہزار فٹ تک تیزی سے نیچے آیا، جس سے طیارے کے ڈھانچے پر شدید دباؤ پڑا اور اس کے  کچھ حصے بھی متاثر ہوئے۔

طیارے میں 174 مسافر سوار تھے، زخمی کپتان سمت نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد عملے اور مسافروں نے کاک پٹ میں داخل ہو کر معاون پائلٹ پر قابو پا لیا۔

بعد ازاں طیارے میں موجود دو آف ڈیوٹی پائلٹس نے پرواز کا کنٹرول سنبھالا اور اسے سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایئر پورٹ پر باحفاظت اتار لیا، مسافروں کو بعد میں بن گوریون ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق الحمّانی نے اماراتی پرواز کے لیے کام کے دوران حالیہ مہینوں میں بن گوریون ایئر پورٹ کے متعدد دورے کیے تھے اور جون میں ایک دورے کے دوران مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی اور معلومات جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اماراتی پرواز ہائی جیک کرنے کی کوشش کے جرم میں الحمّانی کو متحدہ عرب امارات میں سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم ابھی اسے کوئی حتمی سزا سنائی نہیں گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کپتان سمت کو طیارے اور مسافروں کو بچانے پر ہیرو قرار دیا گیا ہے، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی رہنماؤں نے ان کی بہادری کو سراہا ہے۔

کپتان سمت دبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور سرجری کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

chairman-pti chairman-pti
پاکستان2 گھنٹے ago

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی...

Drug-dealer-pink Drug-dealer-pink
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کردی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کردی۔ کراچی...

Co-Pilot Co-Pilot
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کو پائلٹ نے اماراتی طیارہ اسرائیل میں عمارت سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تھا، تحقیقات میں انکشاف

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اماراتی پرواز کے معاون پائلٹ حَمّام الحمّانی نے کپتان کو قتل کر کے طیارہ ہائی...

pti-workers-convention pti-workers-convention
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا کرک میں پڑاؤ، سہیل آفریدی آج شرکا کے ہمراہ کوہاٹ روانہ ہونگے

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت سےشروع ہونے والےپی ٹی آئی لانگ مارچ کےشرکا نےرات کرک میں پڑاؤکیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، تفتیشی افسر کے بیان سے قبل جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوع کے دورے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے...

Islamabad March Islamabad March
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد مارچ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متعدد ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے...

Yemeni Government Forces Yemeni Government Forces
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یمنی حکومتی فورسز کے حوثیوں کیخلاف 1122 حملے، 1747 جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی...

Tariq Fazal Ch Tariq Fazal Ch
پاکستان3 گھنٹے ago

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طارق فضل نے کہا کہ پہلا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کی مذمت...

Security forces Security forces
پاکستان4 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف...

defence-deal defence-deal
پاکستان4 گھنٹے ago

مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جارہا...

Trending