Connect with us

تازہ ترین

آبنائے ہرمز محدود پیمانے پر کھولنے کا اعلان، ایران کی سخت شرائط برقرار

Strait Of Hormuz

تہران (صدائے سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے ساتھ سخت شرائط بھی عائد کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 15 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی اور ہر جہاز کو ایران کی پیشگی منظوری لینا ہو گی۔

یہ نیا نظام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں نافذ کیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال جنگ سے پہلے جیسی نہیں ہو گی۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے اس کے بیرونِ ملک منجمد اثاثے 2 ہفتوں کے اندر بحال کرنا ہوں گے۔

مزید برآں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے باضابطہ تسلیم کیا جائے، بصورتِ دیگر وہ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا پر بھی زور دیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ نہ کرے۔

دوسری جانب یورینیئم افزودگی کے معاملے پر ایران نے معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان یہ جنگ بندی 7 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد عمل میں آئی جب ایران کی تجاویز کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا تاہم لبنان کا معاملہ اس معاہدے میں تنازع کا باعث بن رہا ہے۔

ایران چاہتا ہے کہ لبنان کو بھی معاہدے میں شامل کیا جائے جبکہ امریکا اور اسرائیل اس سے انکار کر رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ رکے تو وہ دوبارہ آبنائے ہرمز بند کر سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail baqai Ismail baqai
تازہ ترین24 گھنٹے ago

ایران کا امریکا کی جانب سے ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا اعلان

تہران (صدائے سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہا کہ امریکا نے ہرمزگان کے علاقے میں جنگ بندی...

Abu Fazal Shikarji Abu Fazal Shikarji
تازہ ترین1 دن ago

کسی بھی نئی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوگا، سینئر ترجمان ایرانی مسلح افواج

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ کوئی نئی جارحیت یا...

Gold Gold
پاکستان1 دن ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج سونا فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا...

MQ-9_Reaper_US Drone MQ-9_Reaper_US Drone
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرایا، ایف 35 پر بھی فائرنگ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی ایم کیو9 ڈرون...

Enriched Uranium iran Enriched Uranium iran
تازہ ترین1 دن ago

افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی، ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

اکرا (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینئیم  کو منتقل کرنے سے متعلق بیان پر...

US attacks iran US attacks iran
تازہ ترین1 دن ago

امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹ کام

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ  جنوبی ایران میں فضائی...

South Air South Air
پاکستان2 دن ago

نئی ائیرلائن ساؤتھ ائیر کی کراچی سے گوادر کی پہلی پرواز کا آغاز

کراچی (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی نئی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ائیر نے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کراچی سے گوادر...

sardar yousaf sardar yousaf
پاکستان2 دن ago

بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ میں وزیر مذہبی امور سے حجاج کی شکایت

مکہ مکرمہ (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں حاجیوں نے...

saudi-arabia saudi-arabia
تازہ ترین2 دن ago

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کو فلسطینی ریاست سے مشروط کر دیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کو فلسطینی ریاست سے مشروط کر دیا۔ امریکی ٹی وی...

faisal mosque faisal mosque
پاکستان2 دن ago

فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے...

Trending