تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی پائلٹ کو پکڑ لیا، میڈیا رپورٹس
تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی فوج کے امریکی پائلٹ کو پکڑنے کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایران کی مسلح افواج نے ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ ہونے کے بعد زمین پر اترا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں موجود ایرانی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ایف 35 طیارہ گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے ایران کے اندر لینڈنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو شبہ تھا کہ پائلٹ زندہ ہے، جس کے بعد اسے نکالنے کے لیے ایک ریسکیو آپریشن کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق پائلٹ ممکنہ طور پر ایرانی فورسز کی تحویل میں آ چکا ہے۔
ایرانی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ تاحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی ایران کی فضاؤں میں دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ بھی اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا۔
بیان کے مطابق یہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر گر گیا اور یہ برطانیہ کے آر اے ایف لیکنهیتھ اسکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا۔
-
پاکستان3 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

