تازہ ترین
ایران کو فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنی چاہیے، سابق وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا مشورہ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سابق وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فتح کا اعلان کرتے ہوئے جنگ کا خاتمہ کرے اور ایسا معاہدہ کرے جو ناصرف موجودہ تنازع ختم کرے بلکہ آئندہ کسی نئی جنگ کو بھی روکے۔
امریکی جریدے میں شائع اپنے مضمون میں جواد ظریف نے ایران کے لیے ایک حکمتِ عملی پیش کی ہے، جس کے تحت ملک اپنے مفادات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر حدود مقرر کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔
جواد ظریف کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان باہمی عدم جارحیت کا معاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی پیشکش بھی کر سکتا ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
سابق وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے ایران اپنی توجہ بیرونی خطرات سے ہٹا کر عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی پر مرکوز کر سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

