پاکستان
پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راولپنڈی خان عاقل خان نےجلسےکی اجازت کیلئےدرخواست دے دی۔
درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف ایک پرامن اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی ملک میں آئین اور قانون کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں، راولپنڈی میں جلسہ کرنا پاکستان تحریک انصاف کا آئینی حق ہے اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نو اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا کہا کے پی سمیت پورے پاکستان سے لوگوں کو راولپنڈی بلائیں گے۔ ایک دن کا جلسہ ہے اگر این او سی نہ دیا گیا تو جہاں روکا گیا پھر وہیں احتجاجی جلسہ کریں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جمہوری، آئینی اور قانونی راستے اپنائے ہیں لیکن کچھ نہیں ہو رہا، ہمارے کیسز لگ رہے ہیں نہ ہی بانی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اب ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہی رہ گیا ہے لہذا قانون کے دائر میں رہتے ہوئے بھرپور مذاحمت اور احتجاج کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

