Connect with us

تازہ ترین

دبئی میں اوریکل ڈیٹا سینٹر پر ایرانی حملے کی خبر جھوٹی قرار، یو اے ای کی سخت تردید

oracle

دبئی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے ڈیٹا سینٹر پر ایرانی حملے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا۔

دبئی گورنمنٹ میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دبئی میں کسی حملے یا حملے کی کوشش کی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ 

دبئی کے حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کشیدہ علاقائی صورتِ حال میں غیر مصدقہ خبروں کو وائرل کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی کمپنی اوریکل کے دبئی میں قائم ڈیٹا سینٹر اور ایمیزون کے بحرین میں موجود کلاؤڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں جبکہ ایران نے خطے میں کام کرنے والی کئی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ممکنہ اہداف قرار دیا تھا۔

دوسری جانب دبئی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی قسم کے حملے یا نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور گردش کرنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

eid milad un nabi eid milad un nabi
پاکستان5 منٹس ago

کلرکہار میں میلاد شریف کے جلوس کے ٹریکٹر کو حادثہ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق

کلرکہار(صداۓ سچ نیوز) نواحی قصبہ ماٹن خورد میں میلاد شریف کے جلوس میں شریک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثہ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین27 منٹس ago

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد...

Trump Trump
تازہ ترین32 منٹس ago

میرے خیال میں نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر...

PIMS-Tragedy PIMS-Tragedy
پاکستان37 منٹس ago

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن...

CTD-Report CTD-Report
پاکستان43 منٹس ago

پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سی ڈی اے رپورٹ میں سنگین انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 14 گھنٹے سے زائد گزر گئے...

iran iran
تازہ ترین49 منٹس ago

مخالفین کی غلط فہمی فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگی، تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہیگا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہےکہ ایران پہلے بھی کہہ...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین8 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین8 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل...

strategic-petroleum-reserves strategic-petroleum-reserves
پاکستان9 گھنٹے ago

اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کا قیام، عالمی ادارے کو ٹینڈر مل گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا اسٹرٹیجک تیل ذخائر کے قیام کی جانب اہم قدم، عالمی ادارے وُڈ میکنزی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی بحالی امریکی جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

تہران (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ...

Trending