Connect with us

تازہ ترین

جنگ کے بعد ایران کا نقشہ ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے۔

ایئرفورس ون طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

ایک سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔

برطانوی وزیراعظم کی ایران پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی یہ بات یاد رکھیں گے، امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ 

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ایران کے ایلیمینٹری اسکول پر حملہ ایران ہی نے کیا تھا تاہم انہوں نے اسکا ثبوت نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے جواز سے متعلق صدر ٹرمپ اپنا موقف بار بار بدلتے رہے ہیں تاہم انکی جانب سے اب یہ کہنا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، خطے کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین11 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 4 تحریر: سید ارشد علی نقوی 28 رجب سن 60 ہجری میں امام حسین علیہ...

transport-fares transport-fares
پاکستان11 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹز نے کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا،...

e-challan e-challan
پاکستان12 گھنٹے ago

لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ٹریفک...

Azadari Azadari
پاکستان12 گھنٹے ago

گولڑہ شریف: نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے سلسلے میں روایتی جلوس حسب سابق برآمد ہوا

اسلام اباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ شریف گلشن خداداد میںملک اجمل و برادران کے زیر اہتمام...

supreme court supreme court
پاکستان12 گھنٹے ago

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے میلسی میں تعینات ایک ایڈیشنل سیشن جج سے متعلق کیس کا 9...

shehbaz-sharif-with-muhammad-bin-salman shehbaz-sharif-with-muhammad-bin-salman
پاکستان12 گھنٹے ago

امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکنا رہنا ہو گا، محمد بن سلمان اور شہباز شریف میں اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا...

ipp---istekham-pakistan-party ipp---istekham-pakistan-party
پاکستان12 گھنٹے ago

گلگت بلتستان، ایک نو منتخب آزاد رکن اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد نومنتخب رکن اسمبلی نے استحکام...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا جلد امکان ہے۔ سعودی حکام سے پاک سعودی...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت اور تیل کی ترسیل بحال ہو گئی۔ بین...

us-iran-peace-deal us-iran-peace-deal
پاکستان19 گھنٹے ago

مذاکرات ہونے ہی ہونے ہیں، امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی حکام دفتر خارجہ کے مطابق امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا...

Trending