پاکستان
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اہم تفصیلات
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا، ایرانی وفد پہلے مرحلے میں پاکستانی میزبانوں سے الگ ملاقات کرے گا۔
امریکی وفد دو حصوں میں پاکستان آئے گا، پہلے مرحلے میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر، پھر نائب صدر جے ڈی وینس آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود کا ابتدائی طور پر آمنا سامنا نہیں کروایا جائے گا، میزبانوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد دونوں وفود کی ملاقات متوقع ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا اور وینیو کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وزارتِ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کی تھی، جس کے بعد اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

