Connect with us

پاکستان

کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے، مفتاح اسماعیل

miftah-ismail

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور  رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ کراچی سے بھی بدتر 3 شہروں میں سے 2 اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہیں، جب کہ تیسرے شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکڑوں افراد قتل ہوئے۔ یہ وہ کراچی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے ہمیں پہنچا دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی، اس نے مؤثر اور بااختیار مقامی حکومت کا نظام ختم کر دیا اور یہاں تک کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم میں بھی اس نے مؤثر مقامی حکومت کےکسی بھی تجویز کردہ نظام کی مخالفت کی۔ سندھ کے کسی بھی حصے میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنےکا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نےکراچی کے تمام رہائشیوں کے ساتھ امتیازی  سلوک رکھا ہے، خواہ معاملہ سرکاری ملازمتوں کا ہو، ترقیاتی کاموں کا یا حتیٰ کہ پینےکے پانی کی فراہمی کا۔ صوبےکی 38 فیصد آبادی کے لیے یہ صوبےکے پانی کے حصے میں سے 1 فیصد دینے پر بھی آمادہ نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بااثر حلقے حقیقی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی بات کر رہے ہیں، خواہ یہ اختیارات مقامی حکومتوں، انتظامی یونٹس یا چھوٹے صوبوں کو منتقل کرنےکی صورت میں ہو۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ عمل کہاں جا کر رکےگا، لیکن کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے اور وہ بھی فوری طور پر۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں چاہیےکہ ایک ماہ کراچی میں گزاریں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ہر طرف پھیلےکچرے، پینے کا پانی خریدنے کی مجبوری، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، مین ہولز میں گرکر بچوں کی ہلاکتوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے گندے اور گٹر کے پانی کا تجربہ کریں۔کسی تھانےکا چکر لگانا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنےکی کوشش کرنا، یا کسی جائیداد کا اندراج کروانا ان کی سوچ کو مزید واضح کر دے گا۔ تب انہیں سمجھ آئے گی کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کراچی میں زندگی گزارنا کیسا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان6 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان6 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان7 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان7 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان12 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending