Connect with us

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو دلائل کیلئے مہلت مل گئی

imran khan-bushra bibi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو 20 مئی کو دلائل کی حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے، نہ غیر ضروری التواء مانگیں گے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق سلمان صفدر نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے التواء کی درخواست دی ، نیب نے سلمان صفدر کی التواء کی درخواست کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ کے امریکا کو ’زوال پزیر قوم‘ کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی وضاحت

عدالتی حکم نامے میں مزید لکھا ہے کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو حاضری یقینی بنانے اور اپیل پر دلائل کی ہداہت کی گئی تھی، آج کی سماعت میں دلائل کی بجائے سلمان صفدر نے کمزور وجوہات پر التواء کی درخواست دی۔

عدالتی حکم نامے میں یہ بھی لکھا ہے کہ چونکہ مرکزی اپیلیں سلمان صفدر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں اور اس کیس کی حساسیت اور اہمیت بہت زیادہ ہے اس لیے آخری اور حتمی مہلت دی جا رہی ہے، سلمان صفدر تمام ضروری اقدامات کر لیں اور آئندہ سماعت پر 20 مئی کو اپیلوں پر دلائل دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

انسانی حقوق کے معاملے پر ہمیں لیکچر دینے والے خود کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، ایران کی یورپی یونین پر تنقید

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے حوالے سے یورپی یونین کے بیانات کو مسترد...

makkah-defense-pact makkah-defense-pact
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے...

NADRA NADRA
پاکستان4 گھنٹے ago

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی...

president-zardari-meets-prime-minister- president-zardari-meets-prime-minister-
پاکستان4 گھنٹے ago

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے، قومی سلامتی اوردہشتگردی کے خاتمے پراہم مشاورت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران اہم...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان5 گھنٹے ago

میر رضا کیس، لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں کے اہم انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کیس میں لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ اور لاش...

petrol-and-diesel petrol-and-diesel
پاکستان5 گھنٹے ago

ای سی سی نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34...

gold-rate gold-rate
پاکستان5 گھنٹے ago

خریداروں کےلیے خوشخبری، مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ہوئی اور یہ ہفتہ وار خسارے کی جانب گامزن رہیں...

Flag Flag
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات

پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی...

missiles missiles
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، امریکا میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا، احمد خاتمی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی  مجلس خبرگان رہبری کے رکن احمد خاتمی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی میزائل...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا خطے کے ممالک کو پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کے روز...

Trending