Connect with us

پاکستان

معرکۂ حق بنیان مرصوص نے ثابت کردیا پاکستان ناقابلِ تسخیر ریاست ہے، نصراللہ خان

Bunyan ul Marsoos

راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) معرکہ حق بنیان مرصوص کی تاریخی فتح نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ریاست ہے۔

معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان نے اپنی بہادری، شجاعت اور بصیرت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران افواجِ پاکستان وطن عزیز کے دفاع میں بنیان مرصوص (سیسہ پلائی دیوار) بن کر کھڑے ہوئے،جس پر بطور قوم ہمیں فخر ہے۔ پوری قوم شہدا پاکستان اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج لورز کےصوبائی صدر نصراللہ خان نے پاک فوج لورز کی طرف سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اور اس کا دفاع ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ پوری قوم کو اپنی قیادت اور افواج پاکستان پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے مقامی انتخابات، 7 مئی — ایک خاموش سیاسی زلزلہ

پاک فوج لورز کےصوبائی صدر نصراللہ خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا ثمر ہے اور پاکستان کی بقا اور ترقی کی ضمانت ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش کو اتحاد و اتفاق کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا اور مودی کا ناپاک ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ریلی میں تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کی، سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا اور ”پاکستان زندہ باد“، ”افواج پاکستان پائندہ باد“ اور ”اسلام زندہ باد“ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

آخر میں ضلعی صدر پاک فوج لورز راجہ تنویر کوثر نے ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، عالم اسلام کے اتحاد، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر و غزہ فلسطین کی آزادی اور ایران کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait-of-Hormuz Strait-of-Hormuz
تازہ ترین12 گھنٹے ago

عمان نے آبنائے ہُرمُز پر فریم ورک منظور کرلیا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان نے آبنائے ہُرمُز کے ’’فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ‘‘...

turkish-president- turkish-president-
تازہ ترین13 گھنٹے ago

معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا اہم بیان جاری...

Mir-raza-murder-case Mir-raza-murder-case
پاکستان13 گھنٹے ago

میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، میڈیکل بورڈ دوبارہ تبدیل، پرانا بورڈ بحال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی سے قبل میڈیکل بورڈ ایک بار پھر تبدیل کر...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان13 گھنٹے ago

اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، امیرجماعت اسلامی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج مختلف...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین13 گھنٹے ago

پاکستان اور ترکیے کیساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، ابراہیم رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے...

flour-file-photo flour-file-photo
پاکستان13 گھنٹے ago

ایک ہفتے میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض...

nepra nepra
پاکستان13 گھنٹے ago

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اعلامیے کے مطابق  بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین14 گھنٹے ago

حوثیوں کا یمنی شہر مارب پر حملہ، 3 یمنی فوجی اور 2 شہری جاں بحق

مارب (صداۓ سچ نیوز) حوثیوں نے یمن کے شہر مارب پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یمنی فورس کے...

us-iran-deal us-iran-deal
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی اڈوں پر جوابی حملے کی پلاننگ برسوں قبل تیار ہوچکی تھی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایرانی فضائیہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگيڈیئر جنرل مسعود جعفری نے بتایا ہے کہ مسلح افواج...

social-media social-media
پاکستان21 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں یو آر ایل بلاک

سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کریک ڈاؤن...

Trending