Connect with us

پاکستان

معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، شہر شہر جشن کا سماں، ملک بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد

marka-e-haq

لاہور ، کراچی ، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں کی جانب سے ریلیا نکال کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے جبکہ مختلف مقامات پر شاندار تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم مرکزی تقریب کل صبح جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔

لاہور

لاہور کے  نولکھا چرچ میں معرکہ حق یوم تشکرکانفرنس کا انعقاد  کیا گیا، جس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے  خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں معرکہ حق بنیان مرصوص کا جشن نہ ہو،ہندوستان مکار اور جھوٹا ملک ہے،پاکستان پر جھوٹا الزام لگا کر حملہ آور ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کا منہ توڑا گیا۔

 افواج پاکستان کے حق میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے معرکہ حق کارواں ریلی  کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،  معرکہ حق کارواں ریلی ناصر باغ سے شروع ہو کرچیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہو ئی۔

گجرات

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر  ق لیگی ایم این چوہدری حسین نے وفد کے ہمراہ بھارتی جارحیت سے شہید 4شہریوں کی قبروں پر حاضری  دی ،  ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،  چاروں  شہری سرحدی علاقہ پر بھارتی ڈرون حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

کراچی

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جیالوں نے بھر پور جشن  منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے سی وی پر جشن کا میلہ سجایا جارہاہے ، نشانِ پاکستان پرمنعقدہ تقریب کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے جا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کارکنان کی آمد شروع ہو چکی ہے،تقریب کچھ دیرمیں شروع ہو گی، تقریب میں میوزک،آتشبازی،لیزرلائٹ شوا ور دیگر رنگارنگ پروگرام شامل ہیں۔تقریب میں خواتین کے لئے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے۔

خیرپور

سندھ کے شہر خیرپور کی سینٹرل جیل میں اسیروں نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا جشن منایا۔۔ حیدرآباد کے پولیس ہیڈکواٹر میں جشن معرکہ حق کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔۔ طلبہ نے ٹیبلوز کے ذریعے قومی ہیروز کو سلام پیش کیا۔

راولپنڈی

معرکہ حق میں عظیم فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر راولپنڈی میں ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، کینٹ کی تاجر برادری نے مال روڈ سے بینک روڈ اسپتال تک ریلی نکالی، مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے صدر زاہد بختاوری و دیگر نے شرکت کی ،قومی پرچم اٹھائے شرکا نے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے لگائے،

دوسری طرف تنظیم تاجران راولپنڈی کی ریلی چاندنی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، شرکا نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج  پاکستان کو خراج تحسین  پیش کیا۔

لیاقت باغ سے شروع ہونے والی ریلی میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت  کی ، ریلی کی قیادت تاجر رہنما شرجیل میمن نے کی ،شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ، ریلی چاندنی چوک مری روڈ پر پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔

حسن ابدال

معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں اقلیتی برادری،طلبا اور ریسکیو سمیت دیگر اداروں نے شرکت کی ، شرکا کی جانب سے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ  پاکستانی قوم کے حوصلے بلنداور دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ریلی کے اختتام پر افواج پاکستان اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

شکرگڑھ

شکرگڑھ میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ میاں عانان نے کی ،ریلی میں طلبہ اور ضلعی افسران سمیت شہریوں نےبھی بڑی تعداد میں شرکت  کی،شرکا کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نعرے  لگائے گئے۔

شرکا نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر میاں عدنان نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ریلی کا مقصد قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے محبت کا اظہار تھا۔

آزاد کشمیر، کرک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں بھی معرکہ حق ریلی نکالی گئی۔ مظفرآباد کے آزادی چوک کی فضا بھی پاکستان زندہ باد ۔ پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ میرپور، بھمبر، سمیت آزادکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی شاندار فتح کا جشن منایا گیا۔

ساہیوال

 معرکہ حق میں فتح  کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ساہیوال میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بائیک ریلی  کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی،ریلی ضلع کونسل ہال سے ہائی اسٹریٹ تک نکالی گئی، شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر افواجِ پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی  کی ۔

ڈی سی سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈی پی او عثمان ٹیپو نے کہا کہ  پاکستان کے عوام اور سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہیں۔

نارووال

نارووال میں بھی معرکہ حق بنیان مرصوص کوسال مکمل ہونے پرافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے بائیک ریلی  کا انعقاد کیا گیا، بائیک ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سیدوسیم عباس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی قوم کبھی اپنے شہداءکو فراموش نہیں کرسکتی۔  ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی ، خوشحالی ، سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ٹنڈو محمد خان

 معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر  پولیس کی جانب سے شہداء کو سلامی پیش کی گئ،ضلعی پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی،  پولیس اہلکاروں نے پریس کلب تک پیدل مارچ اور ریلی نکالی ، ریلی میں پولیس جوانوں اور لیڈیز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکتکی ،  ریلی کے دوران پاک فوج زندہ باد کے نعرے  لگائے گئے، ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی سمیت مختلف ایس ایچ اوز نے بھی ریلی میں شرکت کی ۔ شرکاء نے کہا کہ  پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سکھر

معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں سکھر کے تاجروں کی جانب سے  سمال ٹریڈرز کے صدر جاوید میمن کی قیادت میں صرافہ بازار سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ جاوید میم نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مزموم عزائم کو خاک میں ملادیا،  ہم بائیس کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

چاغی

چاغی  میں ن لیگ کی جانب سے معرکہ حق کار ریلی انعقاد کیا گیا،ریلی تحصیل یک مچ میں نکالی گئی جس میں شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا،شریک افراد نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا، یک مچ بازار میں بڑا اجتماع بھی منعقد ہوا۔آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد، عوام اور فوج ایک پیج پر ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین12 گھنٹے ago

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو آخری سلام

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ جون کی ایک اداس شام تھی۔آسمان پر بادل یوں ٹھہرے ہوئے تھے جیسے...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین12 گھنٹے ago

خون میں نہائی ہوئی شام

تحریر:محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ رات کربلا کے سینے پر آہستہ آہستہ اتر رہی ہے۔ دریائےفرات کے کنارے خاموش...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین12 گھنٹے ago

حضرت امام حسین علیہ السلام انسانیت کے امام

تحریر: نثار حسین تاریخِ انسانی میں امام حسین علیہ السلام کی شخصیت ایسی ہے جو اپنے عہد کی حدود سے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امام حسینؑ، انسانیت کی ابدی روشنی

تحریر: نثار حسین دے کے سر شبیرؑ نے اسلام زندہ کر دیاکربلا کو جس کے سجدے نے معلیٰ کر دیا...

us-golden-dome us-golden-dome
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا۔ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کاکہنا...

us-israel-attack-iran us-israel-attack-iran
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے، سربراہ آئی اے ای اے

ویانا (صداۓ سچ نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کےسربراہ رافیل گروسی نےکہا ہےکہ  ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور...

qatar-pm qatar-pm
تازہ ترین14 گھنٹے ago

فریقن نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، قطری وزیرِاعظم

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز...

chuck-schumer chuck-schumer
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے...

qatar pm qatar pm
تازہ ترین14 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے، قطری وزیرِ اعظم

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے برطانوی اخبار کو...

Trending