Connect with us

پاکستان

مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے ہم آہنگ ہے، اسحاق ڈار نے معاہدے کے نکات شیئر کردیے

ishaq dar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے نکات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری بحث اور دلچسپی کے تناظر میں معاہدے کا پس منظر اور وضاحت سب کے لیے مفید ہوگی۔

معاہدے کا پس منظر اور وضاحت

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین 7 اگست 2026 بروز جعمہ مکہ المکرمہ میں طے پایا، یہ معاہدہ تینوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔

مکہ معاہدہ کئی برسوں سے جاری مذاکرات اور باہمی مشاورت کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد امن و سلامتی کو درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدہ ان تینوں ممالک کے مابین یا دیگر ممالک اور تنظیموں کے ساتھ پہلے سے موجود کسی بھی دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو منسوخ یا تبدیل نہیں کرتا۔

معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی بیرونی مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، یہ اصول اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت انفرادی اور اجتماعی دفاع کے فطری حق سے ہم آہنگ ہے۔

مکہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے، یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں اور اس کا واحد مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری جاری کوششوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مکہ معاہدہ خطے کے ان تمام ممالک کے لیے کھلا ہے جو اس کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنے اور باہمی احترام، تعاون اور پُرامن ذرائع کے ذریعے اختلافات حل کرنے کے لیے آمادہ ہوں۔

آخر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے ہم آہنگ ہے، پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کے ساتھ ملکر دیرپا امن اور استحکام کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم تمام تنازعات کے پُرامن حل کے فروغ اور اپنی عوام کے لیے زیادہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ukraine drone attack Ukraine drone attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کے علاقے بلگورود پر یوکرین کا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 25 زخمی

بلگورود (صداۓ سچ نیوز) روس کے علاقے بلگورود میں یوکرین کے ڈرون حملے سے 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان2 گھنٹے ago

مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے ہم آہنگ ہے، اسحاق ڈار نے معاہدے کے نکات شیئر کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کا سعودی شہر جازان میں ڈرون حملےکا دعویٰ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ نے سعودی شہر جازان میں ڈرون حملےکا دعویٰ کرتے ہوئے...

ali-parvez-malik ali-parvez-malik
پاکستان2 گھنٹے ago

اگلے 2 روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت برقرار رہی تو اچھی خبر سامنے آئے گی، وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نےکہا ہے کہ اگلے 2 روز میں عالمی منڈی میں تیل کی...

Supreme Leader Mojtaba Khamenei Supreme Leader Mojtaba Khamenei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ ایرانی...

abbas araqchi abbas araqchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے...

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین21 گھنٹے ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان21 گھنٹے ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان21 گھنٹے ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان21 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

Trending