پاکستان
میر رضا کیس، لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں کے اہم انکشافات
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کیس میں لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ اور لاش کی حالت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ میر رضا کی لاش جھاڑیوں سے گھری ہوئی جگہ سے ملی، جبکہ جائے وقوعہ کے آگے بڑے گملے رکھے ہوئے تھے اور اسے بند اور ڈھکا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جائے وقوعہ کے اندر جانے کے لیے صرف ایک چھوٹا راستہ موجود تھا۔ لاش کافی خراب حالت میں تھی اور اس وقت بھی اس سے خون نکل رہا تھا۔
ریسکیو اہلکار جاوید نے بتایا کہ لاش کا جائزہ لینے پر اس پر گولی لگنے کا انکشاف ہوا۔ ان کے مطابق لاش اٹھاتے وقت تک کرائم سین یونٹ موقع پر موجود نہیں تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے فنگر پرنٹس لینے کی کوشش کی، تاہم انگلیاں درست حالت میں نہ ہونے کے باعث فنگر پرنٹس لینے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔
اہلکاروں کے مطابق لاش اٹھانے کی کارروائی میں تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو میر رضا کی لاش ملنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

