تازہ ترین
ٹرمپ اور روبیو کیخلاف جنگی جرائم کے شواہد عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرنے کا اعلان
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان پر مشتمل وفد 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچے گا، جہاں ٹرمپ، روبیو اور دیگر امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وفد کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
درخواست کے ساتھ غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے حلفیہ بیانات، عینی شاہدین کی گواہیاں، ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی جمع کرائے جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کی بھی دی ہیگ میں شرکت متوقع ہے۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شریک بانی حویدہ عراف، فلسطینی نژاد امریکی ناول نگار ابوالہوا اور دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل ہوسکتی ہیں۔
11 نومبر کو دی ہیگ میں امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبات پر پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
دوسری جانب فلسطینی صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیلی جارحیت اور مسلسل محاصرے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن بورڈ اور اس کے سربراہ نکولائی ملاڈینوف بھی اسرائیلی مظالم رکوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

