تازہ ترین
ڈیموکریٹس کی کامیابی، ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے لیے سیاسی مشکلات کھڑی کر دیں، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کھونے کے بعد ٹرمپ کی سیاسی گرفت اور پارٹی پر ان کے اثر و رسوخ کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے تجزیے کے مطابق ڈیموکریٹس نے کنساس، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا سمیت ان علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی جو روایتی طور پر ری پبلکنز کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی، بڑھتے اخراجاتِ زندگی اور حکومتی بدعنوانی ووٹرز کے اہم مسائل رہے، جبکہ ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں نے بھی ری پبلکنز کی انتخابی مشکلات میں اضافہ کیا۔
کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹس جنوری سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے، حکومتی قانون سازی روکنے اور اہم حکومتی و عدالتی تقرریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ دی گارڈین کے مطابق ڈیموکریٹس صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تیسری کوشش پر بھی غور کر سکتے ہیں، جس سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان محاذ آرائی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
تجزیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی شکست کے باوجود ٹرمپ کے سیاسی دور کے خاتمے کا اعلان قبل از وقت ہوگا، تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس کی بالادستی ان کے لیے آئندہ دو سال مشکل بنا سکتی ہے۔ 2028 کے صدارتی انتخابات کی تیاری کے ساتھ ری پبلکن پارٹی میں نئی قیادت کی دوڑ بھی تیز ہونے کا امکان ہے، جس سے پارٹی پر ٹرمپ کی گرفت متاثر ہو سکتی ہے۔
اخبار نے خبردار کیا ہے کہ انتخابی شکست کے بعد ٹرمپ آئندہ دو برسوں میں مزید غیر متوقع اقدامات کر سکتے ہیں، جبکہ ان کی انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

