تازہ ترین
نینسی میس کی ایران میں امریکی فوج بھیجنے کی مخالفت، ایران کو دوسرا عراق نہیں بننے دیں گے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریپبلکن رکن نینسی میس نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی شدید مخالفت کر دی۔
امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نینسی میس نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جنگی پالیسی ایران کو دوسرا عراق بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہاؤس آرمڈ سروسز کی بریفنگ کے بعد اپنے بیان میں نینسی میس نے کہا کہ ایران میں فوج اتارنے کے خلاف ان کا مؤقف مزید مضبوط ہو گیا ہے اور وہ کسی صورت امریکی شہریوں کو ایک نئی جنگ میں جھونکنے کی حمایت نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسیوں میں کامیاب رہے تاہم امریکہ کو ایران کے معاملے میں عراق جیسی صورتحال دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔
نینسی میس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ ایران کو نیا عراق نہیں بننے دیں گی اور کسی بھی ممکنہ جنگی اقدام کی مخالفت جاری رکھیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

