پاکستان
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
پشاور (صدائے سچ نیوز) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات کے انتظامات کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے کل ( 16 اکتوبر ) کو اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی کی بانی سے ملاقات کے انتظامات کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کروانے کیلیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی مداخلت:گورنر کا یوٹرن سہیل آفریدی سے حلف لینے پر رضامند
قبل ازیں آج سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حق ہے کہ اُن سے اُن کے رفقا کی ہر جمعرات کو ملاقات ہو، اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2024 سے عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم اس حوالے سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی طور پر ہم عدالت میں درخواست دیں گے تاکہ کہ اُن کی بطور وزیر اعلیٰ عمران خان سے ملاقات کروائی جا سکے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

