پاکستان
حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول
پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپےکا اضافہ ہوا، پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریبا 100 ارب روپے زیادہ رہی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے 21 ارب روپے زیادہ رہی، مالی سال 26-2025 کے لیے آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 26-2025 میں 1468ارب روپےمقرر تھا۔
مالی سال 25-2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب21 کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19ارب روپے تھی۔ مالی سال 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر77روپے28 پیسے فی لیٹرکےحساب سےلیوی عائد ہے، پیٹرول، ڈیزل پر 5،5 روپےفی لیٹر کےحساب سےکلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

