پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ماہ دورہ چین کا فیصلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کے دورے پر جائیں گے جس دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں پر پیشرفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا ، وزیراعظم شہبازشریف کی چینی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوں گی ، وزیراعظم مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
دورے کے دوران علاقائی وعالمی صورتحال پر مشاورت ہو گی،امریکا ایران معاملہ زیر بحث آئے گا ، دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئےمعاہدوں پر پیشرفت کا امکان ہے، صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بات ہو گی۔
دوطرفہ تجارت، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر مشاورت ہو گی ، دفترخارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

